اتوار, 24 نومبر 2024


عازمین حج کی سیکورٹی کے لئے سعودی حکومت پرُعزم

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب نے کہا ہے کہ عازمین حج کو سیکورٹی اور سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے دوران حج سیکورٹی مسائل پیدا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔ایران کی جانب سے تنقید کو بھی مسترد کردیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت دوران حج سیکورٹی کی صورتحال کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی عازمین حج کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو سیکورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے دوران حج قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔

شہزادہ محمد بن نائف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایرانی عازمین حج کو بھی دیگر عازمین کی طرح تمام سہولیات فراہم کرتا رہا ہے تاہم ایران انتظامیہ خود نہیں چاہتی کہ ایرانی عازمین یہاں آئیں ۔ ایران حج کو ایک سیاسی مسئلہ بنارہا ہے ۔

اس سے قبل آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان کہا تھا کہ مسلم امہ حج انتظامات پر سعودی عرب کے اختیارات ختم کرنے پر نظر ثانی کرے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سے معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے اس سال ایرانی شہری حج نہیں کرسکیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment