ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اسپین سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری امانسیو اورٹیگا نے بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین انسان کا اعزاز چھین لیا۔
امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق امانسیو اورٹیگا کے اثاثوں کی مالیت 78 ارب ڈالرز ہے جبکہ بل گیٹس اس وقت 77.4 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔
80 سالہ امانسیو اورٹیگا ایک ریلوے ورکر کے بیٹے تھے اور انھیں ایک کپڑے کی دکان پر کام کرنے کے لیے13 سال کی عمر میں اسکول چھوڑنا پڑا تھا۔ انھوں نے ایک کمرے میں مقبول فیشن کمپنی زارا کی بنیاد اپنی سابقہ اہلیہ روسیلا معرا کے ساتھ مل کر رکھی تھی۔