ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم نے بھی ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو آزادی صحافت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ اورعمل سے عوام کو مسلسل دھوکا دے رہے ہیں ۔
انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور میڈیا کو بدنام کرنےکے جواب میں سی پی جے نے کہا ہے کہ شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک مضبوط اور آزاد پریس ضروری ہے۔
سی پی جے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک قرارداد میں ٹرمپ کو صحافیوں کے حقوق کے لیے خطرہ قرادیا اور کہاکہ سی پی جے دنیا بھر میں آزادی صحافت کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔