جمعہ, 22 نومبر 2024


’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر حملہ کرنے والے تین مشتبہ حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی، ان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مشہور رسالے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر حملہ کرنے والے تین مشتبہ حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے اور ان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ان میں ایک 32 سالہ شریف ہیں اور ان کے 34 سالہ بھائی سعید۔ تیسرے حملہ آور کا نام 18 سالہ حمید مراد ہے۔  ۔حکام کے مطابق ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر تین مسلح افراد کے حملے میں آٹھ صحافیوں اور دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اب سے کچھ دیر پہلے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جمعرات کو قومی سوگ کا دن قرار دیا۔انھوں نے کہا ’ہمارا اتحاد ہی ہمارا سب سے بہترین ہتھیار ہے۔‘فرانس کے مختلف شہروں میں اس واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment