اتوار, 24 نومبر 2024


استنبول حملہ ،شہری پر الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں، کرغزستان

 

ایمز ٹی وی( استنبول )کرغزستان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا ان کا شہری استنبول کے نائٹ کلب پر حملے میں ملوث ہے یا نہیں۔

ملکی انٹیلی جنس ادارے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ حملے میں اپنے شہری کے ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ تفتیش کار اپنے ترک ہم منصبوں سےرابطے میں ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ حکام نے ترکی سے وطن واپس لوٹنے والے ایک 28 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

 کہ یہ نوجوان مشتبہ طور پر حملے میں شامل تھا، ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس حکام نے مشتبہ شخص کو علاقائی بیورو منتقل کردیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment