اتوار, 24 نومبر 2024


تین روز سے ہونیوالی برفباری کے نتیجے میں ایک لاکھ 30 ہزار مسافر متاثر

ایمز ٹی وی(استنبول) ترکی میں جاری شدید برفباری سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہونے کے باعث300 سے زائد مسافر استنبول میں پھنس گئے ہیں۔

پچھلے تین روز سے ہونیوالی برفباری کے نتیجے میں ایک لاکھ 30 ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں،جبکہ تین روز سے پاکستان سے آنیوالی 8پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔

موسم کی خرابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئرپورٹ حکام نے تمام فلائٹ آپریشن معطل کردئیے ہیں کیونکہ رن وے پرموجود برف دوران لینڈنگ کسی بڑےحادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment