ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ترکی نے بالاخر ٹویٹر، فیس بک اور یو ٹیوب پر عائد پابندی اٹھالی، پابندی ترکش پراسیکیوٹر کے قتل کی تصاویر جاری کرنے کے بعد عائد کی گئی تھی ترکی کے مقامی اخبار کے مطابق سروس مہیاکرنے والوں کو یہ حکم موصول ہوا کہ انٹرنیٹ کی یہ تین بڑی ویب سائٹس بند کردی جائیں جس کے بعد ترکی کے صارفین ان ویب سائٹس تک رسائی سے محروم ہوگئے تھے،حکام کا کہنا ہے کہ ٹویٹر، فیس بک اوریوٹیوب کو متنازعہ مواد ہٹانے کے لئے چار گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی
Leave a comment