ھفتہ, 23 نومبر 2024


میری لینڈ کے علاقے بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے ہنگاموں کے ذمے دارعناصر سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے،باراک اوباما

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بالٹی مور میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے ہنگاموں میں کئی پاکستانی نژاد امریکیوں کی دکانوں کوبھی نذرآتش کردیا ہے،اس سلسلے میں صدر اوباما نے بالٹی مور میں ہنگاموں کے ذمے دارعناصر سے مجرموں کی طرح نمٹنے کا حکم جاری کردیا ہے،مظاہرین نے سرکاری املاک کونقصان پہنچایا اوردرجنوں تجارتی مقامات کو لوٹ لیا، اس کے علاوہ مظاہرین نے گاڑیوں اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، مظاہرین اورپولیس کے تصادم میں 15افسران زخمی ہو گئے ہیں، مظاہرین نے جن دکانوں کولوٹا یا آگ لگائی ان میں کئی پاکستانیوں کی دکانیں بھی شامل ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ہنگاموں سے متاثرہ علاقے میں امدادی کام شروع کردیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment