ھفتہ, 23 نومبر 2024


نیپال کے امیر ترین شخص نے متاثرین زلزلہ کیلیے10ہزار عارضی مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا

ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)زرائع کے مطابق چوہدری فاؤنڈیشن کے بینود چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری گروپ نے متاثرین زلزلہ کیلیے عارضی مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں غیرسرکاری اداروں سے ٹیکنیکل معاونت کیلیے رجوع کر لیا ہے، چوہدری گروپ ایک ہزار مکانات کی فوری طور پر تعمیر اپنے وسائل سے کرے گا جبکہ بقیہ9ہزار مکانات کی تعمیر عطیات دینے والوں کی معاونت سے کی جائے گی، تخمینے کے مطابق فی مکان 700ڈالرز لاگت آئے گی، یہ مکانات ملک بھر کے14اضلاع میں تعمیر کیے جائیں گے اس کے علاوہ چوہدری فاؤنڈیشن زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے100کمیونٹی پرائمری اسکولز کی عمارتوں کی مرمت اور بحالی کا کام بھی کرے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment