ھفتہ, 23 نومبر 2024


امریکا نے افغانستان سے نصف فوج اپریل تک نکالنے کا وعدہ کر لیا: طالبان

 

ماسکو: طالبان رہنما عبدالسلام حنیفی کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے اپنی نصف فوج اپریل کے آخر تک نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔ماسکو میں افغان پیس کانفرنس کے سائیڈ لائن پر طالبان کے رہنما عبدالسلام حنیفی نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا فروری سے اپریل تک افغانستان سے اپنی نصف فوج باہر نکال لےگا۔دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ کا کہنا ہےکہ امریکی فوج کو انخلا کا کوئی حکم نہیں ملا، طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جاری ہیں۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی لاتے ہوئے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں نمایاں کمی لانے کا چند ماہ قبل عندیہ دیا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے پینٹاگان کو حکم دیا تھا کہ چند ماہ کے دوران 7 ہزار امریکی فوجیوں کو افغانستان سے نکال لیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment