اسلام آباد: ثٓوزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خزانہ ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ شریک ہوں گے۔اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا اور حکام دفتر خارجہ کلبھوشن یادیو کیس پر بریف کریں گے جب کہ بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیداصورتحال پر بھی غور ہو گا،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال، افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوگی
اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان مسلح افواج کی اہم بیٹھک۔
- 21/02/2019
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1758 K2_VIEWS
Leave a comment