جمعہ, 22 نومبر 2024


وزاعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی و دیگر کی ملاقات

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت پر ڈیرن سیمی کومبارکباد دی۔اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سیمی کا کردار لائق تحسین ہے۔وزیراعظم نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اورشائقین کی بڑی تعداد میں موجودگی اورجوش و جذبہ حوصلہ افزا ہے، یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان پر 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت اور سول ایوارڈ سے نوازیں گے۔
کراچی پریس کلب نے بھی ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کو تاحیات اعزازی رکنیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment