سری نگر:مقبوضہ جموں کشمیرمیں بھارتی فورسزکے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔
8 جولائی 2016 کو بھارتی فورسزکے ہاتھوں نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی۔ برہان وانی اور ان کے دوساتھی ترال کے علاقے میں ایک مکان میں موجود تھے جب قابض فوج نے جعلی مقابلے کے دوران بم مارکرمکان تباہ کردیا، جس سے برہان وانی سمیت تینوں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔ برہان وانی کی فوٹیجز اور آزادی کے حق میں شعلہ بیانی نے انہیں کشمیری نوجوانوں کےدلوں کی دھڑکن بنادیا۔
قابض بھارتی فوج نے اپنے مظالم کے خلاف احتجاج روکنے کیلئے پوری وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ شہرشہر مکمل ہڑتال ہے اوربرہان وانی کی تصاویروالے بینرزاورپوسٹرزشہرشہرآویزاں کردئیے گئے ہیں۔
برہان مظفروانی کی تیسری برسی پرحریت قیادت کی کال پروادی بھرمیں مکمل ہڑتال ہے جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے اورآزادی کے پروانوں کو وانی کے آبائی علاقےترال تک مارچ کرنے کوکہا گیا ہے۔