ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم عالمی ماحولیات آج منایا جارہاہے۔

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد عوام میں ماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمہ سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ 

 

اقوام متحدہ زیر اہتمام 1974سے ہر سال یہ دن ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے واک، ریلیاں، سیمنارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق گرین ہائوسز گیسوں کے اخراج کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے زراعت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، جس سے خوراک کی طلب پوری نہ ہونے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بالخصوص غریب ممالک کے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 

 

ماہرین کے مطابق پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اورعالمی حدت میں روز بروز خطرناک تک ضافہ ہوتا جارہا ہے، جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہورہے ہیں۔ اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے ماحولیاتی تنظیمیں برسر پیکار ہیں، جبکہ سائنسدان بھی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کررہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment