ھفتہ, 23 نومبر 2024


نیپال میں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں 13 بندر تالاب میں ڈوب کر ہلاک

نیپال میں ایک بندر کے تالاب میں گر جانے کے بعد اسے بچانے کی کوشش میں یکے بعد دیگرے جانے والے 12 بندر بھی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ نیپال کے ایک گاؤں میں رات بھر ہونے والی بارشوں کے باعث تالاب کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا اور اس دوران وہاں پانی پینے کی کوشش میں ایک بندر تالاب میں گر گیا جیسے بچانے کے لیے یکے بعد دیگرے درجن سے زائد بندروں نے چھلانگیں لگائیں تاہم ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ایک بھی بندر باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

گورکھا میونسپل ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے تالاب سے 13 جنگلی بندروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ اس تالاب میں بندروں کے ڈوبنے کا 6 ماہ کے اندر یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے اس سے قبل اسی تالاب میں ایک ہی وقت میں 16 بندر ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔اس حوالے سےشہریوں نے مقامی انتظامیہ سے بندروں کی حفاظت کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment