جمعرات, 18 اپریل 2024


ماں بیٹے نےامریکا میں نئی مثال قائم کردی

ریاض: امریکا میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹے نے نفسیات میں ایک ہی ساتھ اسکالر شپ پر اعلیٰ ڈگری حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کرلی۔

 عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبد العزیز یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والی ریما الھویش اور اُن کے صاحبزادے عبدالرحمان کو امریکی یونیورسٹی میں اسکالر شپ پر بھیجا گیا تھا، ماں بیٹے نے ایک ہی مضمون میں اعلیٰ ڈگری حاصل کرکے مثال قائم کردی۔

ریما الھویش نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نفسیات میرا پسندیدہ مضمون ہے اور میں یونیورسٹی میں پڑھاتی بھی ہوں لیکن میرے بیٹے کو میڈیکل کے لیے اسکالر شپ ملی تھی تاہم اس کا دل نہ لگا تو اس نے بھی نفسیات میں داخلہ لے لیا۔ 

 ماں نے امریکی یونیورسٹی میں نفسیات میں پی ایچ ڈی مکمل کی تو بیٹے نے اسی مضمون میں ایم اے کیا۔ دونوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں کورونا کے مریضوں کو نفسیاتی مدد بھی فراہم کی۔

ماں بیٹے کی اعلیٰ تعلیم اور کورونا وبا کے دوران مریضوں کو امداد دینے پر امریکا کی جانب سے اسناد بھی پیش کی گئیں اور دونوں کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment