جمعرات, 21 نومبر 2024


آسٹریلوی حکومت نے پاکستانی شہری کی آخری خواہش پوری کردی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)آسٹریلیا کی وزارت برائے امیگریشن نے کینسر کے شکارجاں بہ لب پاکستانی شہری کی زندگی کی آخری خواہش پوری کردی۔ ذرائع کے مطابق 25 سالہ پاکستانی نوجوان حسن آصف تعلیمی ویزے پرآسٹریلیا گیا تھا جہاں دوران علاج اس میں کینسر کی تشخیص ہوئی جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حسن آصف مزید چند ہفتے سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا اورجب حسن کے والدین کو اس کی بیماری کاعلم ہوا تو انہوں نے آسٹریلین ویزے کے لئے درخواست دی لیکن انہیں ویزہ دینے سے انکار کردیا گیا۔

دریں اثںاء حسن آصف کی والدہ کو ویزہ جاری نہ کرنے پر پناہ گزینوں کی تنظیم میلبرن سٹی مشن نے امیگریشن وزیرپیٹر ڈٹن سے اپیل کی کہ وہ اس غیرمعمولی حالات میں حسن آصف کو رعایت دیں جبکہ دوسری جانب امیگریشن وزیر نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں حسن آصف کی والدہ اوربھائی کو ویزہ جاری نہیں کیا جاسکتا تھا تاہم اس میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے اسلام آباد حکام کو کیس کی نوعیت کے بارے میں آگاہ کیا اورمتاثرہ نوجوان کے اہلخانہ کے حوالے سے مزیدمعلومات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی اور اب حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں حسن آصف کی والدہ اور بھائی کو ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment