ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج ہی کا حصہ ہے داعش کے جنگجو اسلام کے پیروکار نہیں بلکہ خارجیوں کی ایک قسم ہیں ،اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد داعش کو شکست دے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اسکالرز کمیشن اور افتاء کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کا فوجی اتحادداعش کو شکست دے گا ،داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کو اسلام کے پیروکار نہیں سمجھا جاسکتا بلکہ یہ خارجیوں کی ہی ایک قسم ہے۔ داعش کے ایک رہنما کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی ایک جھوٹ ہے۔
داعش کے خلاف مفتی اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا!
- 29/12/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1751 K2_VIEWS
Leave a comment