جمعہ, 22 نومبر 2024


امریکہ،ریاست اداہو میں پہاڑی شیر کے ماتھے پر دانت

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) امریکہ کی ریاست اداہو میں محکمۂ جنگلی حیات کے حکام کا کہنا ہے پہاڑی علاقے میں ایک ایسے شیر کا شکار کیا گیا ہے جس کے ماتھے پر بھی دانت اُگ آئے تھے۔

اس شیر کو پرمٹ کے تحت شکار کرنے والے ایک شخص نے 30 دسمبر کو شکار کیا۔ اداہو کے محکمۂ شکار اور ماہی گیری کا کہنا ہے کہ یہ دانت اس کے کسی جڑواں بھائی یا بہن کے ہو سکتے ہیں جو دورانِ حمل چل بسا ہو یا پھر یہ کسی قسم کا ٹیومر بھی ہو سکتا ہے۔

محکمے کے مطابق ماہرینِ حیوانات کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس علاقے میں کسی جانور میں اس قسم کی چیز پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ اس شیر نے ویسٹن نامی قصبے کے قریب ایک کتے پر حملہ کیا تھا لیکن کتا زندہ بچ گیا تھا۔ اس حملے کے چند گھنٹے بعد ایک شکاری نے اس شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جب ایک سرکاری اہلکار نے شیر کی لاش کا معائنہ کیا تو اسے اس کے سر پر دانت اور مونچھیں نظر آئیں۔ ریاست اداہو میں پہاڑی شیر عام پائے جاتے ہیں اور سرد موسم میں یہ شکار کی تلاش میں وادیوں میں واقع دیہات اور قصبات کا رخ بھی کر لیتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment