ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ Featured

ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ نیشنل ریفرنس لیب نے خیبرپختونخوا سے پولیو کیس کی تصدیق کر دی۔ رواں سال کے پولیو وائرس کیسز کی تعداد 40 ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیو وائرس کا کیس کوہاٹ سے رپورٹ ہوا ہے متاثرہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر ڈھائی سال ہے۔ پولیو کیس کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل سے سامنے آیا ہے اور کیس کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔

رواں سال کوہاٹ سے پولیو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔کوہاٹ سے پہلا پولیو وائرس کیس گذشتہ ماہ سامنے آیا تھا۔


رواں سال کوہاٹ سے چار پولیو پازیٹیو سیوریج سیمپلز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال بلوچستان سے 20 پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ رواں سال سندھ 12، کے پی سے 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال پنجاب ایک، اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

K2_AUTHOR

Reporter SS
Leave a comment