اسلام آباد: احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں مستحق گھرانوں کےلیےاسکول وظائف کے اجرا کی تقریب منعقدکی گئی
تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں اور بچیوں کوتعلیم سے آراستہ کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ غریب گھرانوں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کریں تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دےرہے ہیں جس سےٹیکنالوجی کے استعمال سے تعلیمی شعبے میں شفافیت آئےگی۔
اسکول وظائف غریب گھرانوں کو حصول تعلیم کی ترغیب دلائے گا اور مدد کرے گا۔ یہ وظائف ان مستحق والدین کو دئیے جائیں گے جو اپنے بچوں کی اسکول میں 70 فیصد یا زیادہ حاضری کو یقینی بنا سکیں۔
واضح رہے اس پروگرام میں بچیوں (Girls) کے لیے خصوصی طور پر وظیفے کی رقم زیادہ رکھی گئی ہے۔ اسکول وظائف پرائمری ، سیکنڈری اورہائر سیکنڈری سطح کی تعلیم کے لیے مختص ہیں۔
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت فروغ تعلیم کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالج اکنامک کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے۔ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ نوجوان جدید تعلیم یافتہ ہوں تو صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہےاورحکومت فروغ تعلیم کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
اجلاس میںشفقت محمود نے وزیر اعظم کو تعلیم کے فروغ سے متعلق منصوبوں اور اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے مضمون کو نصاب میں شامل کرنے کا مقصد طلباء کو اسلامی تعلیمات دینا ہے۔ تعلیمی اصلاحات کا مقصد تعلیم کا فروغ اور طلباء کی شخصیات میں اعلیٰ اقدار اجاگر کرنا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ تکنیکی و فنی تعلیم کے اداروں میں فراہم تربیت کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ تعلیمی اداروں اور مارکیٹ کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے پر خاص توجہ دی جائے۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے ہلاک نوجوان اسامہ ستی کو قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بارے میں کہا ہے کہ ایسے بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شیخ رشید احمد نے مچھ مقتولین کے لواحقین سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔ بابر اعوان نے اسامہ ستی کے والدین کا مؤقف کابینہ میں پیش کیا۔ کابینہ نے مچھ حملے اور اسامہ ستی قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جی ٹین کے علاقے میں اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو کرکے قتل کردیا تھا۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو پٹرول بحران پر قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر قائم کردہ پٹرولیم کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگئی ہےجسےکل وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
شہزاد اکبر نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کے حکم کے مطابق رپورٹ کل وفاقی کابینہ کوپیش کی جائےگی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیبنٹ کی منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی، احتساب اور شفافیت صرف تحریک انصاف کا خاصہ ہے۔
رواں سال جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔
وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے، اور یہ دائرہ یونیورسٹیز تک پھیل چکا ہے،
وزیراعظم عمران خان کا اےاین ایف ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 لاکھ افراد منشیات کےعادی بن چکےہیں، گھر میں ایک بھی منشیات کا عادی ہو وہ گھر تباہ کردیتا ہےمنشیات ڈسپلن کو متاثر کرتی ہے کردار بدل دیتی ہے
افسوسناک خبر یہ ہے کہ ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے، اور یہ دائرہ یونیورسٹیز تک پھیل چکا ہے چاہتا ہوں ڈرگ اور کرپشن کے خلاف معاشرہ مل کر لڑے، ہمیں نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانا ہے، منشیات فروشی کے خلاف کام کرنا ہوگا۔
لاہور: وزیراعظم عمران خان نےراولپنڈی کنٹونٹ جنرل اسپتال کے توسیع کے منصوبے کا افتتاح کر دیا.
افتتاح تقریب کے دوران وزیر اعظم نے کورونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑادیا. افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کوئی ماسک نہیں پہنا تھا.
تقریب کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وزیراعظم گاڑی سے اترتے ہیں تو شیخ رشید پاک فوج کے ہمراہ ان کے استقبال کے لئے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں. عمران خان مسرت کااظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے افسر سے ہاتھ ملانے کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن وزیر اعظم کی صحت کاخیال اور پروٹوکول کو دیکھنے ہوئے وہیں رک جاتا ہے جس پر وزیر اعظم مسکراتے ہوئے اپنا ہاتھ واپس کھینچ لیتے ہیں.
وزیراعظم عمران خان نے ملک کے نوجوانوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں۔
پاکستان کو افراتفری کی صورت حال سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ امید ہے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے، چین میں بھی لاک ڈاوٴن کے دوران نوجوانوں نے ہی ذمہ داری سے فوڈ سپلائی بحال رکھی تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف فنڈ قائم کرنے اور نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنانے کا بھی اعلان کیا ہے جو گھر گھر جا کر کھانا فراہم کرے گی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی۔
گزشتہ روز لندن کے ایک نیوز چینل نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر نشر کی تھی ۔ یہ خبر نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی۔ تاہم سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کا کورونا کووڈ 19کا ٹیسٹ مثبت آنے کی غیر ملکی ٹی وی چینل کی خبر تردید کردی ہے۔
فیصل جاوید نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر الحمداللہ غلط ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا براہ کرم جعلی خبر پھیلانے سے گریز کریں اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔