اتوار, 24 نومبر 2024

چھوٹے بچے ہر وقت نگاہوں کے سامنے اپنی ماں کو دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کےلیے ایک جاپانی خاتون نے حقیقت سے بھرپور، اپنے قدِ آدم پوسٹر بنوائے ہیں اور کٹ آؤٹ کی صورت میں گھر کے مختلف کمروں میں لگادیئے ہیں۔

جاپان میں ایک جوڑے نے دیکھا کہ ان کا ایک سالہ بچہ ماں کی عدم موجودگی پر بار بار رونے لگتا ہے اور اس کی وجہ سے والدہ کام کرنے سے عاجز تھی۔ اس کا حل نکالتے ہوئے فوکی سیٹو نامی خاتون نے ایک ذہانت بھرا تجربہ کیا۔ انہوں نے اپنی تصاویر کھنچوا کر ان کے پوسٹر چھپوائے اور انہیں اپنے اصل قد والے گتوں پر چپکا کر مختلف کمروں میں ایسی جگہ پر رکھ دیا جہاں بچہ بار بار انہیں دیکھ سکے۔

اس کا حل یہ نکلا کہ بچہ ماں کا اصل سے قریب پوسٹر دیکھ کر مطمئن رہا اور رونا بھی چھوڑ دیا۔ یہ تصاویر اب بھی جاپان کے سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہیں جہاں لوگوں نے اس عمل کو بہت سراہا ہے۔ بعض افراد نے کہا ہے کہ والدین کی جانب سے بچے کا اتنا خیال رکھنے والا یہ جوڑا ازخود قابلِ تحسین بھی ہے۔

اس طرح فوکی سیٹو خود بہت سکون میں ہیں اور بچہ بھی خوش ہے۔ اس بچے کی وائرل ویڈیو میں آپ اس کی والدہ کی تصویر ہر کمرے میں دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سالہ بچہ بار بار مڑ کر اپنی ماں کو دیکھتا رہتا ہے گویا اسے اطمینان ہے کہ والدہ اس کے پاس موجود ہیں۔

تاہم یہ کارڈ بورڈ اتنے حقیقی ہیں کہ ان پر اصل خاتون کا گمان ہوتا ہے۔ پہلے مرحلے میں بچہ 20 منٹ تک تو تصویر کو اصل سمجھتا رہا لیکن اس کےبعد اس نے ماں کی تصویر کو بے جان سمجھا اور دوبارہ رونے لگا۔ لیکن فوکی کے مطابق یہ 20 منٹ بھی ان کے لیے بہت ہیں کیونکہ وہ اس طرح دیگر کام انجام دے سکتی ہیں۔

والدہ کی تصاویر ہر کمرے میں موجود ہیں اور بچہ ایک کے بعد ایک کمرے میں تصاویر دیکھ کر بڑا اطمینان محسوس کرتا ہے۔

 بچے کے والد نے کہا کہ اگرچہ بیٹا جلد ہی تصاویر سے بور ہوجاتا ہے لیکن یہ وقت بھی ان کی والدہ کےلیے بہت ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کی والدہ علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔
 
خاندانی ذرائع کے مطابق یونس خان کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
 
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ والدہ میرے ساتھ رہتی تھیں، ان کی عمر87 سال تھی۔ والدہ گزشتہ ڈیڑھ ،2 سال سے بیمار تھیں اور ڈائی لیسز پر تھیں۔ یونس خان کی والدہ کی تدفین مردان میں کی جائے گی۔
بالی ووڈ ادکار رنبیر کپور اداکارہ ماورہ حسین کے پسندیدہ ترین ہیں جس کا اظہار وہ اکثر و بیشتر کرتی رہتی ہیں۔ ماورہ حسین کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ سے واضح ہوتا ہے کہ رنبیر کے والدین کے ساتھ بھی اداکارہ کے تعلقات بےحد خوشگوار ہیں  
ماورہ نے رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے بھارت میں اپنے قیام کے دوران مختلف مواقع پر لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
 
اداکارہ نے نیتو سنگھ کی خوش اخلاقی اور زندہ دلی کو سراہتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک ایسی شخصیت کو سالگرہ مبارک جو دل سے سب سے زیادہ جوان (زندہ دل ) ہے۔ ان 5 سالوں میں جب سے میں آپ کو جانتی ہوں مجھےاتنا زیادہ پیار دینے کیلئے آپ کا شکریہ۔
 
ماورہ نے نیتو سنگھ کی خوشگوار اور صحت مند زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
انسٹا پر شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں ماورہ اور نیتو سنگھ نے ایک جیسا بریسلٹ بھی پہن رکھا ہے جو کہ نیتو کی جانب سے ماورہ کیلئے تحفہ تھا۔

 

ایمز ٹی وی(پنجاب)پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں بھوبھڑہ میں ماں نے اپنے 3 بچوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینکنے کے بعد خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔
پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں بھوبھڑہ کے قریب ماں نے اپنے تین بچوں کے گلے کاٹ کر ان کی لاشیں نہر جھنگ بارنچ میں پھینک کر اپنا گلا کاٹنے کی بھی کوشش کی، تاہم ملزمہ کو مرنے سے بچالیا گیا۔ قتل ہونے والے بچوں میں سے ایک لڑکی کی عمر 6 سال، ایک بیٹے کی 4 سال اور دوسرے بیٹے کی عمر 2 سال تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوکا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے نہر میں لاشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر خون بھی گرا ہوا ہے اور لگتا ہے کہ ماں نے بچوں کو قتل کرکے ان کی لاش نہر میں پھینکی ہے۔
پولیس نے خاتون کے شوہر عابد حسین کی مدعیت میں تھانہ سکھیکی میں مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ بھی انتقال کر گئیں۔ ایمز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، خاندانی ذرائع کے مطابق محمد عرفان کی والدہ گزشتہ کئی روز سے علیل تھیں اور لاہور کے اسپتال میں زیر

علاج تھی۔ محمد عرفان کی والدہ کی تدفین ان کے آبائی گاؤں بورے والا میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ محمد عرفان اس وقت قومی ٹیم کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہی ان کے والد کا انتقال ہوا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(راولپنڈی)اے ایس ایف نے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق امجدخان سکنہ سرگودھا فلائٹ نمبراین ایل 705کے ذریعےاسلام آبادسے مدینہ منورہ جانے کے لئے بے نظیر ائرپورٹ آیا،جہاں اس کے سامان کی چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے ایک کلو216گرام ہیروئن برآمدکرلی ۔

ملزم نے اپنے بیگ میں چھپارکھی تھی ۔ ملزم کوبعدازاں اے این ایف کے حوالے کردیاگیا۔جدہ جانے والے ماں بیٹے سے ہیروئن برآمدکرلی گئی ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آبادسے جدہ جانے کے لئے صوابی کی گل نازبیگم اپنے بیٹے محمدحارث کے ہمراہ بے نظیر ائرپورٹ آئی جہاں چیکنگ کے دوران ان سے 700گرام آئس ہیروئن برآمدہوئی جس پردونوں کوحراست مین لےلیاگیا.

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق مشیر پیڑولیم ڈاکٹر عاصم نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال میں ا پنی والدہ کی عیادت کی ۔

سابق مشیر پیڑولیم کو حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی اجازت پر جناح اسپتال سے ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کو نمونیا اور پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) گوجرانوالہ کے نواحی علاقے علی پور چٹھہ میں 14سالہ لڑکی کی 60سال کے شخص سے شادی کرادی گئی ۔

علی پور چٹھہ میں بیوی خاتون نے اپنی 14سالہ بیٹی کو معمر شخص سے بیاہ دیا جس کے بعد لڑکی نے تھانے میں درخواست جمع کرادی ۔

بوڑھے شخص سے شادی کے بعد متاثرہ لڑکی بھاگ کر اپنے رشتے داروں کے گھر پہنچ گئی ہے اور اس نے تھانہ علی پور چٹھہ میں تحریری درخواست بھی جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی والدہ نے زبددستی اس کی شادی 60سالہ بوڑھے سے کر ادی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لڑکی کی جانب سے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد ماں نے دوسری شادی کر لی اور اڑھائی ہزار روپے کے عوض زبردستی اسکی شادی کرائی ہے تاہم وہ بوڑھے شخص کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ۔

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستانی گلوکار علی گل پیر بہترین ہنسی مذاق کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ وہ انتہائی منفرد طریقہ اختار کرتے ہوئے طنز و مزاح اور موسیقی کے ملاپ سے حالات حاضرہ کو معنی خیز انداز میں پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جس کی بہترین مثال ان کا ایک گانا ”وڈیرے کا بیٹا ہے“۔

اس گانے میں انہوں نے طنز و مزاح کے ذریعے پاکستان میں موجود ”وڈیرہ کلچر“ کی صحیح معنوں میں ’تشریح‘ کی۔ ان کی اس کاوش کو پاکستانیوں نے خوب سراہا اور انٹرنیٹ پر اس گانے کو 35 لاکھ 55 ہزار 675 بار دیکھا گیا۔ لیکن اس بار تو علی پیر گل نے ’اخیر‘ ہی کر دی ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کو لے کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر ایک ایسا گانا تیار کیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔

”مودی تیری ماں کی۔۔۔“ نامی اس گانے میں علی گل پیر نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اس کے ساتھ ہی بھارت کو تمام پاکستانیوں کی جانب سے زبردست پیغام بھی دیدیا ہے۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو میں علی گل پیر کا گانا سن کر آپ اتنا محظوظ ہوں گے کہ اسے اپنے دوستوں کیساتھ بھی ضرور شیئر کریں گے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بچوں کے اغوا پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم لوئیس پریٹو کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔

فلم کی کہانی ایک پریشان ماں کارلا کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بیٹے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہوتی ہے۔ ایک دن اچانک پارک میں کھیلتے ہوئے اس کا بیٹا فرینکی غائب ہوجاتا ہے۔

کارلا پولیس اسٹیشن میں اغوا کی رپورٹ درج کروانے جاتی ہے جہاں وہ دیکھتی ہے کہ پہلے ہی سے کئی لاپتہ بچوں کے کیسز حل طلب ہیں اور اس کے بعد کارلا اپنے طور پر اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔


ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم میں بچوں کے اغوا کے سنگین مسئلہ کو موضوع بنایا گیا ہے۔ بچوں کا اغوا ایک خطرناک عمل ہے جس میں بچوں کو اغوا کر کے انہیں مختلف منفی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس کے صرف 7 ماہ میں جنوبی سوڈان میں دہشت گرد گروہوں نے 16 ہزار بچوں کو اغوا کیا۔ ان بچوں کو جبراً دہشت گرد گروہوں میں بھرتی کرکے ان سے مختلف مجرمانہ کارروائیاں کروائی گئیں۔ سنہ 2015 میں نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اسکول کی 300 لڑکیوں کو اغوا کر کے یرغمال بنالیا۔ یہ لڑکیاں تاحال بوکو حرام کی قید میں ہیں اور ان کے لیے جنسی غلام کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہی ہیں۔

حال ہی پاکستان کے شہر لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا اور رواں برس کے صرف 6 ماہ میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے 652 بچوں کے اغوا ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی۔

فلم ’کڈنیپ‘ میں مرکزی کردار ہیلے بیری نے جبکہ بچے کا کردار ساگا کوریئا نے ادا کیا ہے۔ فلم ہسپانوی ڈائریکٹر لوئیس پریٹو کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔

ہالی ووڈ تھرلنگ فلم 2 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

Page 1 of 2