علی اعجاز 1941 میں قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے تقریبا 106 فلموں اور بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔ انھوں نے اردو اور پنجابی زبان کے ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ ایک پشتو فلم میں بھی اداکاری کی۔
2015 میں انھوں نے ایک این جی او " علی اعجاز فاؤنڈیشن "بھی بنائی جس کا مقصد بے گھر ضعیف العمر افراد کو رہائش مہیا کرنا تھا۔ انھوں نے بے شمار ایوارڈز کے ساتھ 1993 میں تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی حاصل کیا۔
18 دسمبر 2018 کو لاہور میں عارضہ قلب کے باعث 77 سال کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جاملے۔
ایمز ٹی وی (صحت /خیرپورناتھن شاہ) سیتا روڈ کے کمیونٹی سینٹر میں سماجی تنظیم بلقیس رضیہ لغاری ٹرسٹ کے مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں سندھ حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے 6500لوگوں کی ہیپا ٹائٹس اسکریننگ ٹیسٹ ہوئے جبکہ 5400افراد کو ایچ سی وی اور ایچ بی ایس کی ویکسینیشن کی گئی ۔
علاوہ ازیں سماجی رہنما ڈاکٹر سلطان احمد لغاری کے مطابق 850افراد کی پی سی آر مفت ٹیسٹ کرنے کے بعد ان میں سے 550 ہپاٹائٹس سی پازیٹو پی سی آر متاثرہ مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا ۔ اس موقع پر علی لغاری نے بھی خطاب کیا ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیشل ایجوکیشن اور معروف این جی او نےآگاہی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
تقریب گزشتہ روز شعبہ ٹیچرز ایجوکیشن میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کی جانب سے رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان ،پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن جبکہ آگاہی این جی او کی جانب سے پرویش چوہدری نے دستخط کیے ۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر بھی موجود تھے ۔مذکورہ یادداشت کا مقصد مستقبل کے فریم ورک اور پالیسی ڈیزائنز مرتب کرنا ہے۔
جس کے ذریعے پاکستان اسٹیٹ آف دی فیوچر انڈیکس کی اشاعت کی جاسکے ۔اس ضمن میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے لئے انگیج کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)نمل کے شعبہ گورننس اینڈ پبلک پالیسی اور یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام "کشمیر ڈیفنس لائن آف پاکستان "کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سویٹ ہومز کے پیٹرن انچیف زمرد خان تھے ، ڈی جی نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل ، ایم این اے علی محمد خان، الطاف حسین وانی ، احمد قریشی ، میجر جنرل (ر) سید عثمان شاہ و دیگر نے سیمینار میں شرکت کی اور کشمیر یوں کے حق خود ارادیت اور کشمیر کی پاکستان کیلئے اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کی55ویں سالگرہ کے موقع پرشعبے کے زیراہتمام اورہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان،سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ اورانجمن ترقی نسواں کے اشتراک سے دوروزہ کانفرنس بعنوان سوشل ویلفیئر: پاکستان میں سماجی بہبوداورویلفیئرکودرپیش چیلنجز 8اور 9ستمبر کو جامعہ کراچی کے سینٹرآف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز کے عبدالستار ایدھی سیمینارہال میں منعقد ہوگی۔
ایمزٹی وی (تعلیم) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما سید بلال مصطفی شیرازی و دیگر قائدین نے کہا ہے کہ پنجاب میں5000لیکچرارز کی کمی سے معیار تعلیم بلند نہیں بلکہ کم ہوگا،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھانے کیلئے استاد ہی دستیاب نہیں ہونگے تو طلبا کو نئے علوم کون سکھائے گا ۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر توجہ میٹروٹرین ،میٹرو بس اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز ہے جبکہ تعلیم کا شعبہ پستی کی طرف گامزن ہے ۔پنجاب حکومت اسکول جانے والے بچوں کے 100فیصد ہدف کے حصول میں ناکام رہی ہے ، والدین غربت کے ہاتھوں تنگ ہیں اور ہوشربا مہنگائی کے باعث بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے کہ تعلیمی ادارے این جی اوزکے حوالے کئے جارہے ہیں اور انہیں پرائیویٹ کیا جارہا ہے ۔