کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نےسندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈٹرسٹ کے تحت سندھ کے 600 ہونہار طالبعلموں کیلئےاسکالرشپس کا اعلان کردیا۔
پبلک و پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز میں سیشن 24-2023 میں انرولڈطلبہ و طالبات جو اعلیٰ تعلیم حاصل کررہےہوں اور سندھ کاڈومیسائل رکھتےہوں، یہ اسکالرشپ حاصل کرسکتےہیں۔
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےکہ انڈس یونیورسٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں کی تشکیل اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گورنر ہائوس میں منعقدہ انڈس یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ یہ تقریب گریجویٹس کی تعلیمی کامیابیوں کی نشاندہی کرتی ہے، کانووکیشن صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ترقی کے سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، پاکستان کا مستقبل میرے سامنے ہے، اور آج آپ اس بات کا عہد کریں کہ ملک کی عزت اوروقار میں اضافے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ انڈس یونیورسٹی، معیاری تعلیم اور ترقی کے لئے اپنے عزم کے لئے جانی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انڈس یونیورسٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں کی تشکیل اور ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زندگی بھر سیکھنے کی اہمیت کو یاد رکھیں، کیونکہ دنیا مسلسل ترقی کر رہی ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ نئے خیالات اور ٹیکنالوجیز کو اپنائیں، انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی کے سفیر بننے کی ترغیب دیتا ہوں، آپ کے لئے ایک خوشحال اور بھرپور سفر منتظر ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کی بہتری اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے استعمال کریں گے، میں والدین کا بھی طلبہ کی غیر متزلزل حمایت اور حوصلہ افزائی کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین نے کہا کہ سندھ کی تاریخ میں ایسا عوامی گورنر نہیں آیا، کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس کو ہر آدمی کی پہنچ میں کردیاہے انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نے گورنر ہائوس کو گورنر یونیورسٹی بنا دیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم محترمہ رعنا حسین، وائس چانسلر، نگراں صوبائی وزرائ، سرکاری افسران، والدین اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔
کراچی : حکومت سندھ نے یکم مارچ سے کراچی کے مزید دو نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرجیل میمن کاکہنا تھاکہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے۔ جبکہ ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح چاہتے ہیں کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے مزید نئے روٹس کا بھی جلد از جلد آغاز کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی سے ٹاور پنک بس سروس روٹ -1 پر بسوں میں اضافہ ہوگا جبکہ پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل روٹ -2 اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ- 10 پر پنک بس سروس کے نئے روٹس کا آغاز کل یکم مارچ سے کردیا جائے گا۔
پنک بس سروس روٹ 2 ، پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل کورنگی براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، گلشن چورنگی، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈرگ روڈ، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، سنگر چورنگی، کورنگی نمبر 5 تک چلائی جائے گی۔
روٹ نمبر 10 پر نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، زیب النساء اسٹریٹ میٹرو پول، تین تلوار، دو تلوار، عبداللہ شاہ غازی، ڈولمن مال، میکڈونلڈ اور کلاک ٹاور سی ویو تک پنک بس خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ، پی ڈی این آر ٹی سی صہیب شفیق، آپریشن منیجر عبدالشکور و دیگر شریک تھے۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےوزارت ِتعلیم سندھ کاچارج سیدسردارعلی شاہ کوسونپ دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق سندھ کابینہ میں بڑی ردوبدل کرتے ہوئے4 نئے وزراء، وزراکے قلمدان، تین نئے مشیر اور 12 معاونین خصوصی بھی شامل ہوگئے ہیں۔
جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کردیاگیا ہے
نئے وزراکی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کے دربار ہال میںگزشتہ شام ہوئی جہاں گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
ان وزراء میں سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسماعیل راہو کو جامعات، تعلیمی بورڈز، ماحولیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی ، سردار علی شاہ کے پاس ، تعلیم ،ثقافت ، سیاحت ، نوادارت اور آرکائیو کی وزارت ہوگیتنزیلہ قمبرانی کو معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی سونپا گیا ہے۔
ان کے علاوہ کابینہ میں دیگرنئے وزراء، معاون خصوصی اور مشیروں شامل ہیں۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل سنگل بینچ نے غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے اساتذہ کی بھرتیوں، صوبے میں ای لائبریری اور کمپیوٹر لیب کے قیام سے متعلق دائر درخواست پر صوبائی حکومت کو تعلیمی اداروں کی مینجمنٹ میں نان پروفیشنل افراد کی تعیناتی سے روک دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ میں 37 ہزار اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں لیکن کسی کو فکر نہیں، ایک ماہ میں اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے اقدامات نہ کیے گئے تو پھر سیکریٹری خزانہ کو طلب کریں گے۔ فاضل عدالت نے صوبائی حکومت کو اساتذہ میں سے ڈپٹی سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری مقرر کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔سماعت کے موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ کمیونٹی سے ایڈمنسٹریٹر لگائے جائیں، ایک سال میں کئی سیکریٹریز تعلیم کا تبادلہ کیا گیا ، متعلقہ ایجوکیشن آفیسر کے حوالے سے جلد ہی پالیسی بنائی جائے۔
سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو نے عدالت کو بتایا کہ جب تک رول بنتے ہیں تب تک کیڈر آفیسرز کو پوسٹنگ پر رہنے دیں۔ اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ 6 ماہ میں ٹیچرز کو ان پوسٹوں پر مقرر کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
جسٹس صلاح الدین پنہور کا کہنا تھا کہ سندھ ایسا صوبہ ہے جہاں تعلیم کے حالات بدترین ہیں، کالجز کی کمی ہے، دیہی علاقوں میں بچے 15،15 کلومیٹر پیدل پڑھنے جاتے ہیں، محکمہ تعلیم دیہی علاقوں کے بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہمی کے انتظامات کرے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ 1996ء سے اب تک بی ایس کے نام پر طلبا سے فراڈ کیا جارہا ہے، بی ایس ڈگری ہولڈرز کیلئے ملک میں کوئی نوکری نہیں، دنیا تو دور کی بات ہے،آپ اخبارات میں اشتہار اور کالجز میں پینا فلیکس لگادیں کہ بی ایس اصل بی ایس ہے ہی نہیں۔ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حیدرآباد کے ایک ہی اسکول میں 10 اساتذہ کی جگہ 30 کو تعینات کیاگیا ہے۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اضافی اساتذہ کی تعیناتی تو جرم ہے۔
کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر تعزیت کےلئے حب ریور روڈ پہنچ گئے
صوبائی وزیر سعید غنی نے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر انکے صاحب زادے مولانا انس عادل سے انکی شہادت پر تعزیت کی اور انکی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی.
سعید غنی نے مرحوم مولانا ڈاکٹر عادل خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ دہشتگردی قرار دیا.
ان کاکہناتھاکہ مولانا ڈاکٹر عادل خان نہ صرف ایک وسیع المطالعہ عالم تھے بلکہ وہ اتحاد بین المسلمین کے دائی بھی تھے۔مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت سے ملک ایک بڑے عالم دین سے محروم ہوگیا ہے.
انہوں نے اس موقع پر انکے اہلِ خانہ کویقین دہانہی کرائی کہ انشاءاللہ سندھ حکومت مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کا جلد سے جلد سراغ لگا کر ان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، رکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی، علی احمد جان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
کراچی : وفاق اور سندھ حکومت میں میڈیکل جامعات میں ٹیسٹنگ کے معاملے پر ٹھن گئی، سندھ حکومت نے نئے پی ایم سی ایکٹ کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے جامعات کو اپنا نیا ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرنے کے احکامات جاری کئے، جسے سندھ حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق نئے پی ایم سی ایکٹ کی مخالفت کے بعد صوبے بھر کے میڈیکل جامعات میں داخلے این ٹی ایس کے ذریعے ہی لئے جائیں گے۔ ہر صورت سندھ میں مقررہ وقت 18 اکتوبر کو میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔
میڈیکل کالجوں کے ٹیسٹ اب پی ایم سی لے گا
چند روز قبل وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے پرانے عمل کو روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی وفاقی حکومت کے اس حکم کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں قائم مجیب النساء اکرام گورنمنٹ گرلز سیکنڈری کیمپس اسکول نیو کراچی بھی پہنچ گئے
اسکول کے اندر صفائی ستھرائی کے اعلیٰ انتظامات، ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد اور کلاسز میں سماجی فاصلے کے ساتھ ساتھ تمام طالبات کے ماسک پہنے ہونے اور کلاس روم میں سینیٹایز سمیت تمام اشیاء کی فراہمی پر صوبائی وزیر کا اسکول پرنسپل کو سراہا.
انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری اسکول کے لئے یہ ایک ماڈل اسکول بن سکتا ہے.جس طرح کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں یہ ایک قابل ستائش اقدام ہے.
کراچی: بےنظیربھٹوشہید یونیورسٹی لیاری میں وائس چانسلر کےانتخاب کےلئے ہونے والے انٹرویو ملتوی کردیئے گئے.
جامعہ کے کنوینئر سرچ کمیٹی ڈاکٹر قدیر راجپوت کےمطابق بےنظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں وائس چانسلر کےلئے ہونے والےانٹرویو حالیہ بارشوں کے باعث ملتوی کیے
گئے ہیں. انٹرویوز اب عاشورہ کےبعد کئےجائیں گے جس کی تاریخ تاحال مقرر نہیں کی گئی ہے.