جمعہ, 17 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (کراچی)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس فرام کرنے والوں سے 4 لاکھ سے زائدغیر اخلاقی ویب سائٹ تک رسائی بندکرنے کا حکم دیاہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ اس حکم کے بعد کیاگیا ہے جس میں ٹیلی کام شعبے کے ریگولیٹری ادارے سے کہاگیاتھا کہ وہ پاکستانی نوجوان نسل کو خراب کرنے میں کرداراداکرنے والی فحش ویب سائٹس کیخلاف اقدام کیے جائیں۔ پی ٹی اے نے کہاکہ اس نے ایسی ویب سائٹس کو ڈومین کی سطح پر بند کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے غیر اخلاقی موادکی نشر واشاعت پرقابو پایاجاسکے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق صدر جنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر قوم کا مورال بلند کیا  وہ ایک محب وطن اور قابل جرنیل ہیں اسی لئے انہوں نے ملکی حالات کو خوش کن جہتوں سے روشناس کرایا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلوں کی بنیاد سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے تاہم جنرل راحیل شریف ملک کو بہتری کے راستے پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کے خلاف حکومت کو خود ایکشن لینا چاہئے نہ کہ اسے بھارت کے حوالے کردیا جائے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208 جیکب آباد سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجاز جاکھرانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اور دھاندلی کا الزام لگانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد بھی پیش کرے جب کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ یہ معاملہ پہلے ہی طے کرچکی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹریبونل میں انتخابی عذاداری دائر کرنے کے بعد ترمیم نہیں کی جاسکتی، سپریم کورٹ نے آئندہ الیکشن کے لئے بہت سی چیزوں کو طے کردیا ہے اورسپریم کورٹ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کرنے کو بھی تیار نہیں۔

واضح رہے کہ این اے 208 جیکب آباد ون سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن اعجازجاکھرانی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الہٰی بخش سومرو نے درخواست دائر کی تھی۔

 

 

ایمز ٹی وی (لاہور)تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2016 کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے لاہور ہائی کورٹ میں مبین قاضی ایڈووکیٹ کے توسط سے ایک ہی نوعیت کی دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں، جن میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے خفیہ رائے شماری نہ کرانا آئین کے منافی ہے، آئین کے تحت کسی آزاد امیدوار کو کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ ہفتے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں تیسری مرتبہ ترمیم کی ہے جس کے تحت لاہور کے ڈپٹی میئرز کی تعداد 9سے بڑھا کر 13 کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ پنجاب میں کسان ، ٹیکنو کریٹ اور ورکرز کی سیٹوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ جب کہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو کسی سیاسی جماعت م،یں شامل ہونا ہوگا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان میں اردو کے نفاذ کے عدالتی فیصلے کے باوجود وزیراعظم کی بیرون ملک انگریزی میں تقاریر پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔

ملک میں اردو کے نفاذ کے لیے عدالتی فیصلے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے بیرون ملک انگریزی میں تقاریر پر ان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے جب کہ اس کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 28 جنوری کو کرے گا۔

وزیراعظم نوازشریف کی انگریزی میں تقاریر پر متفرق درخواستوں میں درخواست گزاروں نے ملک میں اردو کے نفاذ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے جب کہ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعظم نے انگریزی میں تقاریر کیں جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔۔

واضح رہے وزیراعظم نوازشریف ڈیووس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں تاجروں سے انگریزی میں خطاب کیا جب کہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر وہ انگریزی میں تقاریر کرچکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (لاہور ) لاہور ہائیکورٹ بار نے نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے کلام اور فلسفہ سے آگاہ کرنے کے لیے اسکولوں ،کالجوں ،اور یونیورسٹیوں میں ہر سطح پر اقبالیات کامضمون تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے. اقبال ڈے کے موقع پر منعقدہ جنرل ہاﺅس کے اجلاس میں پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی صدر لاہور ہائیکورٹ بار پیر محمد چشتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال عظیم مفکر اور شاعر مشرق نے پاکستان کی تشکیل کے لیے ایک اہم کردار ادا کیا ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(اسلام آباد) پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے جاری کئے گئے8 ستمبر کے فیصلے میں ردو بدل کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل (اے اے جی) رزاق اے مرزا نے پنجاب کے چیف سیکریٹری اور صوبائی سیکریٹری قانون کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست جمع کروائی، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے حکم نامے پر نظر ثانی کرے جس میں حکومت کو تمام متعلقہ قوانین کو 3 ماہ میں انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے 8 ستمبر کے فیصلے میں تمام قانون ساز اور اس کی نگرانی کرنے والے اداروں کو آئین کے آرٹیکل 251 کے تحت اردو کو فوری طور پر قومی زبان کی حیثیت میں نافذ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ی۔سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی نظرثانی درخواست میں کہا گیاکہ صوبائی حکومت نے پہلے سے ہی اقدام اٹھاتے ہوئے مترجم کی 3 آسامیاں تشکیل دی ہیں اور ان تقرریوں کے لیے قانون سازی کے لیے درخواست پنجاب پبلک سروسز کمیشن کو بھیج دی گئی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 150 قوانین کا اردو ترجمہ مکمل کیا جاچکا ہے اور یہ قوانین سرکاری ویب سائٹ پر بھی آپ لوڈ کردیئے گئے ہیں، اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے قوانین کے اردو ترجمے کی غرض سے ٹھیکیداروں کے حصول کے لیے بھی اخبارات میں اشتہار دیئے جاچکے ہیں واضح رہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس حوالے سے دی جانے والی حتمی تاریخ 8 دسمبر کو اختتام پذیر ہوجائے گی۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) ڈالر گرل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث آج ہونے والی سماعت تاخیر کا شکار ہوگئی۔اور اب یہ سماعت ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔آج کی سماعت راولپنڈی کچہری میں ہوگی اور کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کیس کی سماعت کریں گے۔ وکیل لطیف کھوسہ بریت کی درخواست پر دلائل جاری رکھیں گے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ججوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے بارے میں مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ وکلاملک کی عدلیہ کی قبرکھود رہے ہیں۔

جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی اور لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بارکے صدرشفقت بھٹی کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ جسٹس شیخ عطمت سعید نے عدالت میں پیش وکلاسے کہاکہ آپ کا عدالتوں کے ساتھ کیسارویہ ہے۔ یہ دیکھیں ہم بھی سالوں تک بارمیں رہے ہیں اس وقت تو ایسا نہیں ہوتا تھا جتنا نقصان آپ نے عدلیہ کو پہنچایا ہے کسی نے نہیں پہنچایا، ایسی غلطی کوئی ایک ہو تو اور بات ہے مگر یہاں تو ایسے واقعات آئے روز ہو رہے ہیں۔

Page 28 of 28