اتوار, 24 نومبر 2024

 علی اعجاز 1941 میں قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے تقریبا 106 فلموں اور بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔  انھوں نے اردو اور پنجابی زبان کے ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر  دکھائے۔  اس کے علاوہ ایک پشتو فلم میں بھی اداکاری کی۔

2015 میں انھوں نے ایک این جی او   " علی اعجاز فاؤنڈیشن "بھی بنائی جس کا مقصد بے گھر ضعیف العمر افراد کو رہائش مہیا کرنا تھا۔  انھوں  نے  بے شمار ایوارڈز کے ساتھ 1993 میں  تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی حاصل کیا۔

 18 دسمبر 2018 کو لاہور میں عارضہ قلب کے باعث 77 سال کی عمر میں  خالقِ حقیقی سے جاملے۔

لاہور: ادکاروگلوکار محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو فیملی عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کردی۔
 
جسمانی اور ذہنی تشدد کے الزام میں شوبز کی ایک اور فیملی کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ لاہور میں فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے فاطمہ سہیل کی خلع کی درخواست پر سماعت کی۔
 
دوران سماعت فاطمہ سہیل نے عدالت کو بتایا کہ کہ وہ اب محسن عباس حیدر کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں اور نہ ہی ان سے صلح کرسکتی ہیں۔ جب کہ محسن عباس حیدر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وہ بھی اب فاطمہ سہیل کے ساتھ زندگی گزارنا نہیں چاہتے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے بیانات سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی۔
 
محسن عباس اور فاطمہ سہیل کا ایک بیٹا بھی ہے اس حوالے سے محسن عباس کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹے کے لیے ماں اور باپ دونوں کا پیار بےحد ضروری ہے، البتہ اس کی تحویل کے حوالے سے وکلا سے مشورہ کرکے قانونی کارروائی کریں گے۔
 
فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔ جب کہ محسن نے فاطمہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ فاطمہ نے لاہور کی فیملی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے جج نے آج خلع کی ڈگری جاری کردی ہے۔
کراچی: اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کو اہلیہ پر تشدد کے الزام میں نجی ٹی وی کے شو سے نکال دیاگیا۔
 
محسن عباس حیدر ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر تو دکھاتے ہی تھے تاہم وہ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے شو میں بطور ڈی جے بھی فرائض انجام دیتے تھے۔ محسن گزشتہ کئی عرصے سے نجی ٹی وی کے شومیں بطور ڈی جے کام کررہے تھے، لیکن اب اہلیہ پر تشدد کا الزام سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے انہیں شو سے نکال کر ان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
 
شو انتظامیہ نے انسٹاگرام پر محسن عباس کے حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا محسن عباس حیدر پر گھریلو تنازع کی بنیاد پر ہونے والے کیس کی وجہ سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی لہذا ناظرین کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے محسن عباس پر ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔ جب تک محسن عباس اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرتے وہ ہمارے پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔
 
واضح رہے کہ چار روز قبل اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر تشدد اوربے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے والد سے 50 لاکھ روپے لے کر کاروبار کے لیےمحسن عباس کو دیئے، جس کے بعد اس کا رویہ اچھا رہا، لیکن چند دن بعد محسن پھر آپے سے باہرہو گیا اور میکے سے مزید 50 لاکھ روپے لانے کا کہا، انکار پر جسمانی تشدد کیا اورغلیظ گالیاں دیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے شوہر پر خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایاہے۔
 
بالی ووڈ ادکار رنبیر کپور اداکارہ ماورہ حسین کے پسندیدہ ترین ہیں جس کا اظہار وہ اکثر و بیشتر کرتی رہتی ہیں۔ ماورہ حسین کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ سے واضح ہوتا ہے کہ رنبیر کے والدین کے ساتھ بھی اداکارہ کے تعلقات بےحد خوشگوار ہیں  
ماورہ نے رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے بھارت میں اپنے قیام کے دوران مختلف مواقع پر لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
 
اداکارہ نے نیتو سنگھ کی خوش اخلاقی اور زندہ دلی کو سراہتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک ایسی شخصیت کو سالگرہ مبارک جو دل سے سب سے زیادہ جوان (زندہ دل ) ہے۔ ان 5 سالوں میں جب سے میں آپ کو جانتی ہوں مجھےاتنا زیادہ پیار دینے کیلئے آپ کا شکریہ۔
 
ماورہ نے نیتو سنگھ کی خوشگوار اور صحت مند زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
انسٹا پر شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں ماورہ اور نیتو سنگھ نے ایک جیسا بریسلٹ بھی پہن رکھا ہے جو کہ نیتو کی جانب سے ماورہ کیلئے تحفہ تھا۔
بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق اکشے کھنہ کا کہنا ہے کہ سب سے اہم اپنے آپ میں ہونا ہوتا ہے جو میں ہوں اور میں اپنی یہ عادت تبدیل نہیں کرسکتا،اداکار نے بتایا کہ ’ لوگوں نے مجھے کسی بھی تقریب میں مدعو کرنا چھوڑ دیا ہے اور مےں خوش ہوں کیونکہ مےں اپنے آپ مےں متمعےن ہوں اکشے کھنہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن سچ میں مجھے ہنسانا بہت آسان ہے، مجھے مزاح پسند ہے اور کوئی مجھ پر جملے بازی کرے ےا مزاق اڑائے مےں اس پر بھی ہنس جاتا ہوں۔واضح رہے کہ اکشے کھنہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس میں وہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے میڈیا مشیر سنجے بارو کا کردار ادا کریں گے۔

 

لندن: پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ متاثر کر گئی۔ ملالہ یوسف زئی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ دیکھی جس کے بعد انہوں نے فلم کو قابل ستائش قرار دیا۔ فلم دیکھنے کے بعد ملالہ نے شاہ رخ خان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ’شاہ رخ خان میں نے آپ کی فلم دیکھی جو مجھے اور میرے اہل خانہ کو بہت پسند آئی، فلم کافی دلچسپ تھی‘۔ ملالہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور آپ سے ٹوئٹر پر چٹ چیٹ کر کے بہت اچھا محسوس ہوا، میں امید کرتی ہوں جب بھی آپ آکسفورڈ آئیں یا برطانیہ میں کبھی بھی آئیں تو ملاقات ضرور کریں گے جو کہ میرے لیے بہت اہم دن ہوگا

لندن: پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ متاثر کر گئی۔ ملالہ یوسف زئی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ دیکھی جس کے بعد انہوں نے فلم کو قابل ستائش قرار دیا۔ فلم دیکھنے کے بعد ملالہ نے شاہ رخ خان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ’شاہ رخ خان میں نے آپ کی فلم دیکھی جو مجھے اور میرے اہل خانہ کو بہت پسند آئی، فلم کافی دلچسپ تھی‘۔ ملالہ نے کہا کہ ’شاہ رخ خان میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور آپ سے ٹوئٹر پر چٹ چیٹ کر کے بہت اچھا محسوس ہوا، میں امید کرتی ہوں جب بھی آپ آکسفورڈ آئیں یا برطانیہ میں کبھی بھی آئیں تو ملاقات ضرور کریں گے جو کہ میرے لیے بہت اہم دن ہوگا

 

فلپائنی گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے مس یونیورس 2018ء کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔ فلپائنی نژاد آسٹریلوی گلوکارہ، اداکارہ و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے بنکاک میں ہونے والے 2018ء کے مس یونیورس کے مقابلہ حسن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جس میں انہوں نے 93 دیگر ممالک کی خواتین کو شکست دی۔ مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں مس یونیورس 2017ء کی جنوبی افریقا کی فاتح امیدوار ڈیمی لی لیگ نیل پیٹرس نے اپنا تاج کیٹریونا گرے کو منتقل کیا۔ مقابلہ حسن کی پہلی رنر اپ جنوبی افریقا کی تمارین گرین جبکہ دوسری رنر اپ وینزویلا کی اسٹیھفنی گوٹیرز قرار پائیں۔ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والی فلپائنی مس یونیورس کیٹریونا گرے پہلی بار 5 سال کی عمر میں مقابلہ حسن میں امیدوار بنیں، جو بعد ازاں امریکا منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے برکلی کالج آف میوزک سے میوزک کی تعلیم حاصل کی۔

 

 

معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 11 سال بیت گئے ,تاہم اپنی شخصیت اور منفرد انداز تکلم کی بناء پر آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 1949ء میں پیدا ہونے والے شفیع محمد نے اپنی پوری زندگی سخت محنت کو اپنے فن کا تاج بنا کر رکھا۔چاند گرہن، دائرے، دیواریں، جنگل، بند گلاب، کالی دھوپ، ماروی، تپش اور محبت خواب کی صورت جیسے مقبول عام ڈرامے ان کی فنی شناخت تھے۔ معروف اداکار کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1985 میں پاکستان ٹیلی ویژن نے بہترین اداکار کے ایوارڈ جبکہ حکومت پاکستان نے تمغۂ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازا۔ 2006 کے وسط میں شفیع محمد شاہ بیمار ہوئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بھاری بھر کم شخصیت والا یہ شخص اچانک کمزور نظر آنے لگا۔ 17 نومبر2007 کو اداکاری کو نئی جہت دینے والا یہ روشن باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔

 

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور ان کے بھائیوں پر گھناؤنا الزام ممبئی: شوبز سے تعلق رکھنے والی ماڈل پوجا مشرا نے خان بھائیوں پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سلمان خان اور ان کے دونوں بھائیوں نے ان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب سلطان کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھی تب سلمان اور ان کے بھائیوں نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ،پوجا مشرا کے الزامات کے جواب میں فی الحال تو سلمان خان کا کوئی جواب ابھی تک نہیں آیا ہے تاہم پوجا مشرا کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین نے ان کے الزامات کو شہرت کا ہتھکنڈا قرار دے دیا ۔

Page 1 of 8