ایمز ٹی وی (صحت) سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے جس کا اثر ہماری جلد پر پڑتا ہے اور جلد کھردری اور خشک ہونے کے ساتھ پھٹنے لگتی ہے،ماہرین کے مطابق سرد موسم میں جلد کی حفاظت پر تھوڑی سی توجہ دے کر اس کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین امراض جلد کے مطابق زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانا بھی خشکی کا باعث بنتا ہے اس لئے سرد مودم میں غسل کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھئے کہ پانی نیم گرم ہو اور غسل کا دورانیہ بھی 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے نہانے سے پہلے پانی میں بے بی آئل یا کوئی اور تیل لے کر اس کے چند قطرے پانی میں ڈال لیں اور سرسوں یا کھوپرے کے تیل سے جسم پر مالش کریں، یہ طریقہ جلد کو شاداب رکھنے میں انتہائی معاون ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرلیں اور کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریں۔ روزانہ رات سونے سے قبل منہ دھو کر اچھی سی کولڈ کریم لگانا بھی فائدہ مند ہے۔
سردیوں میں صابن کا استعمال کم کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے جلد کی قدرتی نمی میں کمی ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ صابن کو جسم پر زیادہ رگڑنے سے بھی پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح جلد پھٹنے اور متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں،ماہرین کے مطابق چہرے کی صفائی کے لئے بیسن کا لیپ بہترین طریقہ ہے جس سے چہرہ چکنائی سے پاک اور فریش ہوجاتا ہے۔اگرکسی شخص کی جلد قدرتی طور پر خشک ہو تو اس کے لئے صابن سے پاک موسچرائزز کلینر کا استعمال بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہےسردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کے لئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو چمچے گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور کوئی اچھا سا لوشن لگائیں۔
سردیوں میں جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لیے رات کو سوتے وقت معیاری کولڈ کریم اور موسچرائزر کا استعمال کرنے سے جلد میں ضروری نمی برقرار رہتی ہے اور یہ طریقہ اسے سرد موسم کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں پانی کا زیادہ جب کہ گرم مشروبات کا استعمال کم کردینا چاہئے، کیوں کہ یہ جسم سے پانی کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔
ماہرینِ صحت کے مطابق سرد موسم میں جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے اور پانی سے ہم اپنی جلد کے لیے ضروری نمی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح جلد کی شادابی برقرار رہتی ہے اور جلد موسم کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔
ایمز ٹی وی (صحت) ایک خاص نلکی کسی بھی گندے تالاب اور جوہڑ کے پانی کو گردوغبار اور جراثیم سے پاک کرکے اسے فوری طور پر پینے کے قابل بناسکتی ہے اور دنیا میں اب تک یہ ہزاروں لاکھوں کی جانیں بچاچکی ہے۔
لائف اسٹرا کسی کیمیکل اور بیٹری کی بغیر کام کرتی ہے اور 22 سینٹی میٹر لمبی اس نلکی میں دریا، ندی، اور پانی کے رکے ہوئے آلودہ ذخیرے کو مرحلہ وار صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ پانی میں موجود ہر قسم کے وائرس اور بیکٹیریا کو ختم کرکے پانی کو صاف و شفاف بناتا ہے۔
اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پانی کے99.9999 فیصد بیکٹیریا ختم کردیتی ہے جن میں ای کولائی، وائبر کالرا، شگیلہ اور سالمونیلا بیکٹیریا اور جراثیم سرِ فہرست ہیں۔ دنیا میں ہر 15 سیکنڈ میں آلودہ پانی سے ایک بچہ مرجاتا ہے اور اندازہ ہے کہ دنیا میں 90 کروڑ سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔
لائف اسٹرا کا وزن صرف 2 اونس ہے جسے جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔ ایک نلکی ایک ہزار لیٹر تک پانی صاف کرسکتی ہے جو ایک صحتمند ا?دمی ایک سال میں پیتا ہے۔ اسے استعمال کرنا بھ آسان ہے، بس نلکی کو آلودہ پانی میں ڈالیے اور پانی چوس کر پینا شروع کردیجئے۔ اس میں موجود کئی پرتیں تمام گردوغبار اور جراثیم کو صاف کردیتی ہیں۔ لیکن اس سے پانی میں موجود بھاری دھاتیں، سنکھیا اور سمندری پانی صاف کرنے کی صلاحیت موجود نہیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کو کے الیکٹرک کے مالیاتی معاملات کے آڈٹ تک بجلی کی فروخت کا معاہدہ اور ہر قسم کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران کے الیکٹرک کے ذمہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے واجب الادا 65 ارب روپے کے معاملہ پر وضاحت کے لئے چیئرمین نیپرا پیش ہوئے، اس موقع پر آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ 5 سال کے دوران وفاق کی جانب سے کے الیکٹرک کو 250 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ پی اے سی اجلاس کے الیکٹرک کو حکومت سے سبسڈی ملتی ہے، اس کے باوجود کے الیکٹرک کے ذمہ ایس ایس جی سی کے 65 ارب روپے کے واجبات تشویش ناک ہیں۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے کمیٹی کو بتایا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے وقت چیک اینڈ بیلنس کانظام وضع ہی نہیں کیا گیا، کے الیکٹرک امیر علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہم کرتا ہے اور غریب علاقوں کے مکینوں سے زیادتی کی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک کو کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ سے 42 ارب روپے جبکہ سندھ حکومت سے مجموعی طور پر 50 ارب روپے لینے ہیں، کراچی الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت واجبات ادا کردے تو ہم بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کو ادائیگی کر دیں گے۔ ارکان کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے متعلق سوال کیئے جانے پر یونس ڈھاگا نے کہا کہ حکو
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے انجینیئروں نے نمک اور پانی سے بجلی بنانے والا دنیا کا سب سے چھوٹا فیول سیل بنالیا ہے جو آپ کی اسمارٹ فون کو خاموش نہیں ہونے دے گا۔ اس فیول سیل کو ’’جے اے کیو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا چارجر صرف نمک اور پانی استعمال کرتا ہے اور یہ سیل اتنا چھوٹا ہے کہ آسانی سے جیب میں سما سکتا ہے۔ فیول سیل دوبارہ استعمال شدہ (ری سائیکل) اجزا سے بنایا گیا ہے اور اتنی بجلی تیار کرتا ہے کہ اس سے اسمارٹ فون کو چلانا ممکن ہے، اس میں بجلی بھرنے کے لیے کسی تار کی نہیں بلکہ ایک کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے جس میں نمک اور پانی موجود ہوتا ہے، اس کے بعد ایک یوایس بی تار کے ذریعے چارجر کو فون سے جوڑکر اسے بجلی پہنچائی جاسکتی ہے
ایمز ٹی وی(لاہور)زرائع کے مطابق واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے آپریٹ کیے جانے والے تین ہائیڈل پاور اسٹیشنوں نے جمعہ کے روز نیشنل گرڈ کو بجلی کے 11 کروڑ 19 لاکھ یونٹس فراہم کیے جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال اسی روز بجلی کے 6 کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار یونٹس کی پیداوار ہوئی تھی، چنانچہ اس سال 4 کروڑ 61 لاکھ 53 ہزار یونٹس کی پیداوار کا اضافہ ہوا،ہائیڈل پاور کی پیداوار میں یہ اضافہ ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اضافی اخراج کا نتیجہ ہے