ھفتہ, 11 جنوری 2025

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میںایک مریض میں گانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت مریض کی حالت تشویشناک ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد کے رہائشی 47سالہ منظور خان کو گزشتہ روز حیات میڈیکل کمپلیکس لایا گیا،خون کے حاصل کردہ نمونے سے کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دوسرا مشتبہ مریض 12 سالہ تابش کا تعلق پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد سے ہے، مریض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا دیے ہیں۔مریض کو حیات آباد میدیکل کمپلیکس کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی(پشاور)گزشتہ روز خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ یکارڈ کی گئی۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے شہروں پشاور ، چترال ، لوئردیر ، مینگورہ ، غذر اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلز لے کی گہرائی ترانوے کلومیٹر زیرزمین ریکارڈ کی گئی۔

ایمز ٹی وی (لاہور)پاکستان آرمڈ ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا،پاکستانی فوج نے دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں ڈرون سے کامیاب حملہ کیا۔

دنیا میں آرمڈ ٹیکنالوجی امریکہ ،برطانیہ ،اسرائیل اور نائجیریا کے پاس ہے جہاں اسے جنگ میں استعمال کیا جاتا ہے،اب پاکستان بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔فرانس ،ایران اور عرب امارات بھی اس ٹیکنالوجی کے حصول کا دعوی کرتے ہیںلیکن ان ممالک کی جانب سے کبھی اس کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔یونیورسٹی آف پنسلو وینیا کی تحقیق کے مطابق دنیاکے 30سے زاہد ممالک اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔نیو امریکن سینٹر کے ایسوسی ایٹ کیلی میلر کے مطابق بہت سے ممالک ابھی اس متعلق سوچ رہے ہیںکہ اگر وہ آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرتے ہیں تواس کو کس مقصد کے لیے استعمال کریں گے۔موجودہ دور میں آرمڈ ڈرون کی اہمیت کافی اہمیت اختیار کر گئی ہے خاص طور پر ایسے ممالک جہاں دہشتگرد موجود ہیںامریکہ نے ڈرون کا استعمال پاکستان ،افغانستان اور دیگر ایسے ممالک میں کیا جہاں دہشتگردوں کی کاروائیاں جاری تھیں،پاکستان وزارت داخلہ کے سابق سیکرٹری تسنیم نورانی نے بتایا کہ براق ڈرون بنانے کے بعد اب پاکستان کو امریکہ پر انحصار نہیں کرنا پڑے گااور ایسے اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جہاں ٹارگٹ مشکل ہو۔

ایمزٹی وی(کراچی)رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ رینجرز کے لاء افسر نے عدالتِ عالیہ میں دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ضمانت منظور کی ہے۔ پولیس فائل اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باوجود انسداد دہشت گردی کورٹ نے سماعت مکمل کی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عامر خان کی ضمانت کالعدم قرار دی جائے۔

ایمزٹی وی(لاہور)ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق نے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ اور سرحد پار سمگلنگ کی روک تھام پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ پنجاب رینجرز کا وفد ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق کی قیادت میں بھارت کے دورے پر ہے۔ یہ دورے 1961ءمیں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت معمول کا حصہ ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی سرحدی سکیورٹی فورسز دونوں ممالک کے دورے کی پابند ہیں۔

ایمزٹی وی(لاہور)ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق نے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ اور سرحد پار سمگلنگ کی روک تھام پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ پنجاب رینجرز کا وفد ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق کی قیادت میں بھارت کے دورے پر ہے۔ یہ دورے 1961ءمیں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت معمول کا حصہ ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی سرحدی سکیورٹی فورسز دونوں ممالک کے دورے کی پابند ہیں۔

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی سمیت ملک بھر میں آج قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجارہا ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلٰی سید قائم علی شاہ اور دیگر حکام نے مزار قائد پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ اٹک کے ایک اسکول میں ڈینگی اسپرے کے نتیجے میں 30 سے زائد طالبات بے ہوش ہو گئیں ۔اٹک کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں تقریباً700 کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈینگی اسپرے کیا گیا ، جسکے نتیجے میں 400 سے زائد طالبات متاثر جبکہ30کے قریب بے ہوش ہوگئیں۔ متاثرہ طالبات کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مذکورہ ہسپتال میں صرف چالیس بستروں کی گنجائش ہے اور طالبات کو مناسب علاج فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ طالبات کے والدین کا کہنا تھا کہ ڈینگی اسپرے اسکول کی چھٹی کے بعد کیا جانا چاہیئے تھا۔