اتوار, 24 نومبر 2024

راولپنڈی: دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں

تاہم نیوزی لینڈ نے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

تاہم نیوزی لینڈ نے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آج کے میچ میں فاسٹ بولر احسان اللہ اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔احسان اللہ کو پاکستان کی جانب سے 242ویں ون ڈے کیپ دی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان شامل ہیں۔

آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللّٰہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے تحت شعبہ ارتھ کوئیک انجینئرنگ کے تحت ساوتھ ایشیا کی پہلی فائر ریسرچ اورٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح بیلجیم کے سفارتکار مسٹر چارلس (Charles Delogne)نے کیا۔

وی سی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اس تقریب میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہناتھا کہ ساوتھ ایشیا میں بننے والی اس پہلی فائر ٹیسٹنگ ریسرچ اور ٹیسٹنگ لیب سے تحقیقی انفرااسٹکچر وسیع ہوگا۔

اس موقعے پر انہوں نے بیلجیم حکومت اور وہاں سے آئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس افتتاح پرچیئرمین ارتھ کوئیک پروفیسر ڈاکٹر مسعود رفیع نے پریزینٹیشن دی اور بتایا کہ اس لیب کے لیے بیلجیم حکومت نے تعاون کیا جب کہ اس کے ایکوپمنٹس سمیت فرنس بھی بیلجیم ہی کمپنی سے لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فائرٹیسٹنگ لیب سے مقامی صنعتوں کو فائدہ ہوگا کیوں کہ انہیں اس فائر ٹیسٹنگ کے لیے ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا جب کہ تحقیقی فروغ کے ذریعے جانی و مالی نقصانات میں کمی بھی واقع ہوگی۔

جامعہ ترجمان فرواحسن کے مطابق اس موقعے پر بیلجیم سے آئے وفد کو لیبارٹری کا دورہ بھی کروایا گیا۔

پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبےکے تمام سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار تبدیل کردیئے ۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر رمضان المبارک میں صبح 8 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔

اس ضمن میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

صوبے کے وہ سرکاری دفاتر جہاں پر ہفتے کو چھٹی نہیں ہوتی ان دفاتر میں اوقات کار صبح 8 سے دن 1 بجے اور جمعہ کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوں گے۔

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کی جامعات کے درمیان جامعہ این ای ڈی کے محمود۔عالم آڈیٹوریم میں اردو اور انگریزی زبانوں میں تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

ان تقریری مقابلوں میں سندھ کی 29 مختلف جامعات کے 50 سے زائد طلبا نے حصہ لیا۔ ان تقریری مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات منانا ہے۔

اس موقع پر جاوید میمن کا کہنا تھا کہ مجریہ 1973 کی بقا پاکستان کی بقا ہے۔تقریری مقابلےکے ججز کو چئیر ڈیپارٹمنٹ آف لاء شہید ذوالفقار علی بھٹو یونی ورسٹی آف لاء ڈاکٹر جاوید عزیز اور معروف صحافی/کمیونیکیشن مینیجر اوریک این ای ڈی یونی ورسٹی فروا حسن اور دیگر نے جیتے والے طالب علموں میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوئےآئین کی بالادستی کے لیے انفرادی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انچارج ہائیر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کراچی جاوید علی میمن نے طالب علموں کو آئین کی اہمیت سے روشناس کرایا۔

انگریزی تقاریر کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی کی مریم زاہد نے پہلا انعام، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اشنا صلاح الدین نے دوسرا جب کہ بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی ماریہ بھٹو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اردو تقریری مقابلے میں گرین وچ یونیورسٹی کے سید وقار حیدر نے پہلی، محسن احمد نے دوسری اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کی نوال عمر اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے حماد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

ان تقریری مقابلوں میں مختلف ماہرین تعلیم، صحافیوں، زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور یونیورسٹی کے طلبا نے شرکت کی۔

لاہور: بابراعظم کو بطورقومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پرستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔

بابراعظم افغانستان کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں اس لیے وہ 23 مارچ کو منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

پشاور: ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی و زونل رویت کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقدہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی اوقاف ہال ہی میں منعقد ہوگا ۔

دوسری جانب مقامی علماکی کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔

مرکزی، زونل اور مقامی کمیٹی ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی شہادتوں کی بنیاد پر 23 مارچ کو روزہ ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کریں گی۔

کراچی: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موٹرسائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 50 نہیں بلکہ 100 روپےکا ریلیف ملےگا۔

اہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیں اس پر عمل درآمد کے لیے صرف 6 ہفتے دیے ہیں، غریب کا پیٹرول سستا کریں گے، امیر کے پیسے غریب کی جیب میں ڈالیں گے، موٹر سائیکل سوار کا احساس کرتے ہوئے ان کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کر رہے ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے، پیٹرول پر اب امیر 100 روپے زیادہ دےگا، غریب 100 روپے کم دےگا، 22 کروڑ کی آبادی میں 21 کروڑ غریب ہیں، ہم غریب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس کا فیصلہ یکم جنوری سے نافذالعمل ہوچکا، ہم نے گیس کا ٹیرف الگ کردیا، غریب اور امیرکا بل الگ الگ کردیا ہے۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیوٹ اسکولوں کیلئے بورڈ نے آفیشل ویب پورٹل پر سال 2023ء کے آن لائن انرولمنٹ کارڈ کا ڈیٹا ٹھیک کرنے کی تاریخ میں 24مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے کہا کہ اسکولوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع دی جا رہی ہے لہٰذا جن اسکولوں نے ابھی تک اپنے اسکولوں کے طلباء وطالبات کے انرولمنٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں کئے وہ جلد ہی بورڈ کے آفیشل ویب پورٹل www.online.bsek.edu.pk  پر جا کر انرولمنٹ کارڈ کی جانچ اور تصدیق کریں ۔

اسکول سربراہان اپنے اسکول کوڈ سے ویب پورٹل کو Login کر سکتے ہیں یا بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں تاکہ انرولمنٹ کارڈ پرغلطی کو فوری طور پردرست کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کاشیڈول تبدیل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی پھر کراچی اور آخر میں راولپنڈی میں میچز ہوں گے۔ دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔

لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ہوں گے، راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے اور راولپنڈی میں ہی پہلا ون ڈے میچ 26 اپریل کو ہو گا۔

کراچی میں 4 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جن کی تاریخیں 30 اپریل ،3، 5 اور 7 مئی ہوں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل کو معاونت بھی ملے گی۔

اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کی ہےکہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب23:10منٹ پر ہوگی، اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ جب کہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Page 84 of 3030