جمعرات, 28 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(سری نگر)مقبوضہ کشمیر کے علاقے مچل میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے والے 6 بھارتی فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے افسران ترقیوں کے لیے جعلی مقابلوں کا ڈھونگ رچاتے رہتے ہیں جس میں وہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قراردے کر شہید کردیتے ہیں جب کہ کشمیریوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ایسی ہی ایک اور بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی۔ بھارتی ملٹری کورٹ نے اپریل 2010 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے مچل میں جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے والے 6 بھارتی فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی ہے جب کہ سزا پانے والوں میں کرنل دنیش پٹھانیہ، کیپٹن اوپندرا، حوالدار دیوندر کمار، لانس نائیک لکھمی ،لانس نائیک ارون کمار اور سپاہی عباس حسین شامل ہیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی)سماجی کارکن پروفیسر ڈاکٹر سبین محمود کا واحد چشم دید گواہ غلام عباس کو گزشتہ روز کورنگی کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس کےمطابق نامعلوم افراد نے غلام عباس کی رہائشگاہ کے باہر سے گولیاں چلائیں جس سےغلام عباس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ غلام عباس اینٹی کرپشن کے ادارے میں ملازم تھے اور پارٹ ٹائم پروفیسر سبین محمود کے ڈرائیور بھی تھےوہ ڈاکٹر سبین قتل کیس کے واحد چشم دید گواہ تھے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

لاہور ( ایمز ٹی وی ) بروز پیر کو بلاول ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا ،جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو جگا ٹیکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس ظالمانہ ہے ،اسکے خلاف سپریم کورٹ میں جائینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائینگے ،بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ،انہوں نے کہا کہ اب ہم مفاہمت پر نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں ،میاں برادران نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔