(اسلام آباد) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کراچی میں امریکی مشن کے زیراہتمام اردو ویب سائٹس کا افتتاح کیا۔ رچرڈ اولسن نے اس موقع پر کہا کہ اب اسلام آباد سفارتخانے اور کراچی، پشاور اور لاہور میں موجود تینوں قونصلخانوں کی جامع اردو ویب سائٹس موجود ہیں۔ پاکستان کی قومی زبان اردو میں ترتیب دی گئی ان ویب سائٹس کے اجرا پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ اب پاکستان بھر میں اردو سمجھنے والے افراد ان ویب سائٹس کے ذریعے امریکی حکومت کے زیرانتظام جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ امریکی ویزا اور تبادلہ پروگراموں کیلیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کیلیے بھی یہ سہولت انتہائی معاون ثابت ہو گی۔ اردو ویب سائٹس کے ذریعے پاکستانی صارفین امریکی حکومت خاص طور پر امریکی ادارہ یو ایس ایڈ، یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن، ایجوکیشن یو ایس اے اور امریکی کمرشل سروس کے بارے میں معلومات اور انکی انفرادی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ان اردو ویب سائٹس کے ذریعے امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ایمز ٹی وی(انٹر نیشنل ڈیسک):بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ 1965کی جنگ جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفا ع کرنے کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت تھا۔مسلح افواج اور پاکستانی عوام نے جنگ کے زمانے میں بھرپور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی اپنے وطن کے ہر انچ زمین کے دفاع کرنے کیلئے اپنی جانیں دینے کو بھی تیارہیں۔اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پانچ ہزار سے ذاہد جوان شہید ہوچکے ہیں۔
ایمز ٹی وی (لاہور) سعادت حسن منٹو کے شاہکار افسانوں اور واقعات سے ماخوذ فلم ’منٹو‘ کے شاندار پریمیئر کا انعقاد مقامی سینما میں ہوا۔فلم گیارہ ستمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں پچاس اسکرینوں پر نمائش کے لیئے پیش کی جا رہی ہے۔اس موقع پرشو بز سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر منٹو کی بیٹی نصرت منٹو نے آبدیدہ ہوتے کہا آج سرمد نے میرے والد صاحب کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔حاضرین نے اسکے مختلف مناظر اور گیتوں کو بہت پسند کیا۔اس موقع پر فلم کی کاسٹ ثانیہ سعید، ماہرہ خان ، نادیہ افگن، اظفر علی،حنا بیات، فیصل قریشی اور دیگر نے بھی فلم دیکھی۔
کوئٹہ (ایمز ٹی وی ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ایف ڈبلیو او پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے نا معلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے کہا کہ کل سرمچاروں نے ہوشاپ اور بالگتر کے درمیان عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائیزیشن (ایف ڈبلیو او ) پر حملہ کر کے مشینری کو نقصان پہنچایا ،دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کوز خمی کیا ۔اور انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے ۔
کراچی ایمز ٹی وی ،شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی اندوہناک واردات پیش آ ئی ،جہاں مکان سے میاں بیوی اور دو بچوں کی لاشیں ملی ،جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ،قتل کے بعد ملزمان نے گھر کو آ گ لگا دی ،پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو نشہ آوردوا پلانے کہ بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا اور گھر کو آگ لگا دی ،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت پینتالیس سالہ طارق ،چالیس سالہ سمینہ ،پندرہ سالہ سعد اور تیرہ سالہ رومیسہ شامل ہیں ،مکان سے آٹھ سالہ حماد زخمی حالت میں ملا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ،عینی شاہد کے بیانات قلم بند کیئے جارہے ہیں ،گھر سے ملنے والے شواہد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر واقع ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے ،
کراچی ایمز ٹی وی ،اسکول کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ اور والدین سٹرکوں پر نکل آئے،تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے نجی اسکولوں کے طلبہ اور والدین کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف کے ڈی اے چورنگی ناظم آباد سے ضیاءالد ین اسپتال تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ،طلبہ اور والدین نے نجی اسکول کی جانب سے فیسوں کے اضافے کو مسترد کردیا ہے،طلبہ کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں نے سالانہ فیس میں ایک ہزار سے دو ہزار تک کا اضافہ جبکہ ماہانہ اسکول فیس میں دو سو روپے سے ایک ہزار تک کا اضافہ کردیا ہے ،والد ین کا کہنا ہے کہ وہ اضافی فیس ادا نہیں کریں گے ،طلبہ و طالبات نے اس موقع پربینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس میں فیسوں میں اضافے کے خلاف نعرے درج تھے ،
قلات(ایمز ٹی وی ) قلات کے علاقے سوراب سے چار اور بسیمہ سے دو نعشیں برآمدہوئیں ،اور تازہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان قلات کے تحصیل سراب کے علاقہ کلغلی شم سے چارافرادکی نعشیں تاحال شناخت نہ ہو سکیں ۔تمام مقتولین کی عمریں 25 سے 50 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔ بسیمہ سے ملنے والی نعشیں ہیلتھ یونٹ بسیمہ منتقل کردی گئی ،واقع کی خبر سنتے ہی بڑی تعداد میں لوگوں نے ہسپتال کا رخ کر لیا تاہم آخری اطلاعات تک نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی