ایمز ٹی وی (بلوچستان) رکنِ بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کا پانچ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ آج مکمل ہوگیا، ریمانڈ کی تکمیل پر انہیں آج انسدادِ دہشت گردی اور جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی اپنی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس سمیت تین مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔ان پر دیگر مقدمات میں اغواءاور قتل کے مقدمات شامل ہیں ۔آج عبدالمجید اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت اور اغواءکے کیس میں اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا جبکہ انہیں قتل کے ایک کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔