ایمزٹی وی(کوئٹہ)محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے۔
ڈائریکٹرموسمیات کوئٹہ ڈاکٹرعظمت حیات کےمطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، تربت، پنجگور ، نوکنڈی اورملحقہ علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہناتھا کہ صوبےکےساحلی علاقوں میں چاند دکھائی دینے کے امکانات کم ہیں، ساحلی علاقوں میں آب و ہوا میں نمی کی وجہ سے چاند نظر آنے میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔
ڈائریکٹر موسمیات کا یہ بھی کہناتھا کہ ماہ رمضان کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔