اتوار, 24 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


خیبرپختونخواء میں نیب نے کریپٹ لوگوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

ایمز ٹی وی (پشاور)پشاور میں قومی احتساب بیورو نے اعلیٰ سرکاری افسران کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا ، مردان اور ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بعد ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اعلیٰ افسران کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔نیب کی جانب سے کرپٹ سرکاری افسران کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز گرفتارکئے گئے مردان یونیورسٹی کے وائس چانسلر احسان علی ، پروفیسر ڈاکٹر سید سخاوت شاہ اور سابق وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ایبٹ آباد ڈاکٹر محمد عزیز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔تعلیم جیسے مقدس شعبے سے تعلق رکھنے والے ان افسران پر غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کے الزامات ہیں۔ نیب نے قومی خزانے کو لوٹنے کے الزام میں ورکرز ویلفیئرز بورڈ کے چار افسران اور کنٹریکٹر کو بھی حراست میں لیا ہے۔ساڑھے تین ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ان اعلیٰ افسران میں سابق سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ عزیز الرحمان ، ڈائریکٹر فنانس ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد ابرار حسین ، سابق ڈائریکٹر فنانس ورکرز ویلفیئر بورڈ عمران خان ، وزیر کنٹریکٹر و سپلائر محمد اکبر اعوان اور پراجیکٹ آفیسر ورکرز ویلفیئر بورڈ عرفان قریشی شامل ہیں۔عدالت نے پانچوں ملزمان کو ابتدائی سماعت کے بعد بارہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment