اتوار, 24 نومبر 2024


نااہل بورڈ انتظامیہ کو معطل کیا جائے ،اے این پی

کوئٹہ (ایمز ٹی وی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ ایف ایس سی اور ایف اے کے امتحانات میں طلباءکے ساتھ ناروا سلوک طلباءاور تعلیم کے ساتھ دشمنی ہے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2009 کے نیشنل ایجوکیشن پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے بجائے ایسی مافیا کو فروغ دے رہی ہے جو نا اہل لوگوں کو اچھے نمبرز دے کر قابل طلباءکی حق تلفی کر رہی ہے ،ہمیں دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ بورڈ کے نااہل سربراہ اور انتظامیہ نے امتحانات کو ایک کاروبار بنا رکھا ہے ، رقم لے کر تعلیمی سینٹر تبدیل کئے جاتے ہیں جو تعلیم کی تباہی کا سبب ہے ،لیکن حکام نے کبھی اس بات کا نوٹس نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ اور گورنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل بورڈ انتظامیہ کو معطل کر کے بلوچستان کے مختلف یونیور سٹیوں سے غیر جانبدار اساتذہ اور ایماندار انتظامی آفیسر انکی کمیٹی تشکیل کر کے آزادانہ تحقیقات کر کے طلباءکے مستقبل کو بچایا جائے اور کرپٹ عناصر کو سزا دی جائے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment