منگل, 03 دسمبر 2024


وزیراعلیٰ نے نامکمل منصوبے کا نوٹس لے لیا

 

ایمز ٹی وی(گلگت) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں بننے والے اسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ کے نامکمل منصوبے کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نوازگنجیراکو ریکارڈسمیت طلب کرلیا۔ سپورٹس بورڈ کے ڈی جی نے نامکمل ہاکی گرائونڈمنصوبے پروزیراعلیٰ کوتفصیلی بریفنگ دی۔

2004میں گلگت جوٹیال کے مقام پر عالمی معیار کے اسٹروٹرف ہاکی گرائونڈ کی منظوری دی گئی جس کاتخمینہ 35ملین روپے لگایاگیا اور اس منصوبے پر2007میں باقاعدہ کام کاآغاز ہوا اور21ملین روپے اس منصوبے کے لئے جاری بھی کئے گئے۔ ہاکی گرائونڈ منصوبے پرتقریباً تین سال وقفے وقفے سے کام جاری رہا بعدازاں مختلف وجوہات کی بناء پر ٹھیکیدارنے کام روک دیا اور تاحال التوا کاشکار ہے۔ ڈی جی سپورٹس بورڈ کااس ضمن میں کہناتھا کہ بورڈکی خواہش ہے کہ پاکستان کے بلندترین مقام پر یہ ہاکی گرائونڈ جلد بنے مگرہماری چند مجبوریاں ہیں جس کی وجہ سے کام روکا ہوا ہے اس منصوبے کے خلاف مختلف ادوار میںچند لوگوں نے ایف آئی اے اوردیگراداروں کوخط لکھا اوراس منصوبے کومتنازعہ بنایاگیا۔ اورایف آئی اے نے اس ضمن میں انکوائری شروع کررکھی ہے جو کہ مکمل نہیں ہوئی انکوائری مکمل ہونے تک منصوبے پرکام کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے جبکہ اس منصوبے کی لاگت میں خاطرخواہ اضافہ ہوچکا ہے۔

35ملین کامنصوبہ اب تقریباً119ملین کامنصوبہ بن چکافنڈ کے لئے مختلف وزارتوں سے منظوری کی ضرورت ہے اس ضمن میں بھی ایف آئی اے کی انکوائری آڑے آئی ہوئی ہے لہذاصوبائی حکومت خصوصاً آپ کی خصوصی دلچسپی کے بغیر اس نامکمل منصوبے کومکمل نہیں کیاجاسکتا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اتنے اہم منصوبے کواتناپیچیدہ بنادیاگیا ہے اور اس ضمن میں ذمہ داروں کاتعین بھی نہیں کیاگیا جو کہ دکھ کی بات ہے۔

گلگت بلتستان میں نوجوانوں کوکھیلوں کی بہت کم سرگرمیاں میسرہیں اور اگرکوئی ایسا منصوبہ آجائے اور وہ بھی سالہ سال گزرکرنامکمل ہوتو اس سے بڑھ کر کیازیادتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈکو اس منصوبے کے ٹھیکیدار سے بازپرس کرنے کی ضرورت ہے اور اس سے21ملین روپے کاحساب لیناہوگا جو کہ خرچ کئے گئے اور میری اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے کہیں ایسا نہیں کہا کہ آپ اس منصوبے کوادھوراچھوڑدیں اورکام نہ کریں ۔

انکوائری چلتی رہتی اورمنصوبوں پرکام بھی جاری رہتا ہے اگر ایف آئی ائی نے کام روکنے یامنصوبے کوادھوراچھوڑنے کاکوئی خط لکھا ہے تو پیش کریں ہم معاملے کوحل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نامکمل منصوبے مکمل کرنے کابیٹرہ اٹھایا ہوا ہے ااور الحمداللہ ہمیں بڑی حد تک کامیابی ملی ہے ہم نے سابقہ حکومت کی طرح منصوبہ شروع کرکے مست نہیں ہوجانابلکہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے جس کی زندہ مثال نلتر پاورپراجیکٹ ہے اگر ہم توجہ نہ دیتے تو یہ منصوبہ بھی دس پندرہ سال التواکا ہی شکاررہتا۔

لہذاآپ اس منصوبے کاتمام ریکارڈبمعہ نقشہ ڈیزائن لے کرگلگت آئیں وہاں ایف آئی اے حکام کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کئے جائیں گے اور اس منصوبے کومکمل کرنے کی جانب فوری پیش قدمی کریں گے۔ڈی جی سپورٹس بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اگلے چند روز میں بمعہ ریکارڈ گلگت آئیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment