ھفتہ, 20 اپریل 2024


پورےگلگت بلتستان میں بلا تفریق ترقیاتی و فلاحی کاموں کاجال بچھ چکاہے

گلگت بلتستان : وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکرٹری میجر(ر) امین کی ملاقات ،ملاقات میں میجر(ر) امین نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی منصفانہ پالیسیوں کے بدولت پورے گلگت بلتستان میں بلاتفریق ترقیاتی و فلاحی کاموں کا جال بچھ چکے ہیں جس کے ثمرات سے ہمارا ضلع گانچھے بھی مستفید ہوا ہے گزشتہ چند ماہ میں گانچھے میں بڑے پیمانے پر انتظامی اصلاحات کی گئی جس سے عوام کی کافی مشکلات کا تدارک ممکن ہوا ہے میجر(ر) امین نے مزید کہا کہ اگلے الیکشن سے قبل وعدوں کی تکمیل کر کے عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت سکردو روڈ جو ایک خواب تھا وہی خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی منصفانہ تقسیم ہماری سابقہ وفاقی حکومت اور ہماری صوبائی حکومت کا عزم ہے اور ہم عزم کی اپنی حکومت کی مدت پوری ہونے تک تکمیل جاری رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ میری آپ سمیت دیگر عوامی نمائندوں سے گزارش ہے کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ عوام سے رابطے میں رہیں اور ان مشکلات حل کرنے کے لئے کوشاں رہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment