گلگت بلتستان: بدصوت گلیشئر میں دوسری خطرناک جھیل بننا شروع ہوگئی ہے جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے اور ایک بار پھر علاقے میں وسیع پیمانے پر تباہی مچ سکتی ہے مقامی ذرائع کے مطابق بدصوت گلیشیئر ٹوٹنے کا عمل تیزی سے جاری ہے رواں مہینے گلیشئر کے اس مقام پر پانی بند ہونا شروع ہوگیا ہے جہاں سے گلیشئرز ٹوٹنے کے بعد بدصوت کے مقام پر کئی کلومیٹر وسیع مصنوعی جھیل بن گیا تھا جس سے مقامی لوگ اب بھی محصور ہیں مقامی لوگوں کے مطابق گلیشئرز ٹوٹنے کے بعد متاثرہ علاقے سے پانی کی بڑی مقدار گزررہی تھی تاہم رواں مہینے برف جمنے سے متاثرہ مقام پر دوبارہ جھیل بننا شروع ہوگیا ہے
جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور پہلے سے بنی ہوئی جھیل کی سطح مزید بلند ہونے کے ساتھ قریبی آبادی کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے مقامی لوگوں کے مطابق گلیشئرز کے عمل کو ایمرجنسی بنیادوں پر نہیں روکا گیا تو بدصوت کے مقام پر ایک بار پھر قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔