ھفتہ, 23 نومبر 2024


وفاق کی زمین لرز گئی

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، خیبر پختونخوا میں سوات، بٹگرام، مالاکنڈ اور دیر سمیت مختلف علاقوں جب کہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات گرنے کی اطلاعات آئی ہیں تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مینگورہ میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مزید آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment