ھفتہ, 20 اپریل 2024


جوڈیشل کمیشن کا قیام، سپریم کورٹ کو حکومت کا خط مل گیا

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا حکومتی خط سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا، 45 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

خط وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھیجا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن آرڈیننس 2015ء کے سیکشن 2 کے تحت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی جانی ہیں، رجسڑار سپریم کورٹ معاملہ چیف جسٹس کے نوٹس میں لائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کیلئے 3 جج صاحبان کے نام تجویز کریں، چیف جسٹس خود کمیشن کے سربراہ نہ بننا چاہیں تو سربراہ کا تقرر بھی کریں، انکوائری کمیشن کو سیکریٹریٹ کی سہولت وزارت پارلیمانی امور فراہم کرے گی۔خط میں 45 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرنے کی سفارش کی گئی ہے، خط کے ساتھ صدارتی آرڈیننس کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment