ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق وزیراعظم نوازشریف آج (بدھ کو) سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گے اورجمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔
نوا زشریف کی آمد کے فوراً بعد اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں پارٹی کی صورتحال، نیب مقدمات، شریف خاندان کی عدالتوں میں پیشی کے بارے میں غور کیا جائے گا تاہم اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ میاں نواز شریف لاہور یا اسلام آباد آئیں گے۔ ادھر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب سے لندن نہیں، پاکستان جائیں گے،
نواز شریف کی لندن واپسی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ نوازشریف یہاں سے پاکستان جانے کے لیے ہی گئےہیں اور وہ واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ والد ہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا بیگم کلثوم نواز مزید2دن اسپتال میں رہ سکتی ہیں۔ مزید بتایا کہ والدہ کے خون کےٹیسٹ ہوئےہیںجس کے مطابق ان کے وائٹ سیل کم ہوگئےہیں۔