جمعہ, 22 نومبر 2024


امریکی سفیر نے تحریک انصاف کوسب سےبڑی سیاسی جماعت قرار دے دیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین، علیم خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فواد چوہدری، شاہ فرمان، عامر کیانی اور اسحٰق خاکوانی بھی موجودتھے، ملاقات میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک قومی رہنما ہیں، ان سے ملاقات پر بہت مسرت ہوئی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سیاست سے بالا تر ہے، پاکستان چین دوستی کی جڑیں ان کے عوام میں ہیں، سی پیک ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس پر مکمل اعتماد ہے، تحریک انصاف سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان کا امن پاکستان کے امن میں پنہاں ہے، عمران خان نے کہا کہ وہ مارچ کے اواخر یا اپریل کے اوائل میں چین کا دورہ کرینگے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment