جمعہ, 22 نومبر 2024


ہماری حکومت ذوالفقار کے کیس پر ہمدردی سے غورکرے گی، جوکوویڈوڈو

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم) انڈونیشیا کی جیل میں قید ذوالفقار کی وطن واپسی کے لیے انڈو نیشین صدرجوکو ویدودو نے ہمدردی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین اور انڈونیشیا کے صدر جو کو ویدودو کے درمیان ہونی والی ملاقات میں انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذو الفقار کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ انڈو نیشین صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری حکومت ذوالفقار کے کیس پر ہمدردی سے غورکرے گی۔
اس ملاقات کے بعد امید کی ایک کرن روشن ہوگئی ہے کہ ذوالفقار اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنے وطن واپس آ کر گزار سکے گا۔
خیال رہے کہ ایکسپریس نیوز نے ذوالفقار کے حق میں آواز بلند کی ہے، قومی اسمبلی، سینیٹ اور وزیر خارجہ نے بھی ذوالفقار کی واپسی کے مطالبے کی آوازبلند کی۔
ذوالفقار 14 سال سے انڈونیشین جیل میں بغیر ثبوتوں کے منشیات کے کیس میں قید کی سز اکاٹ رہاہے اور اب جگر کے کینسر کی وجہ سے اس کے پاس زندگی کے صرف 3 سے 6 ماہ باقی ہیں جس پر انڈونیشین حکومت سے معافی کی اپیل ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment