ایمز ٹی وی ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری اسلام آباد شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں شروع ہوگئی ہے، کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے وکیل واجد ضیا پر جرح جاری رکھیں ہوئے ہیں جبکہ لاہور کے خراب موسم کے باعث سابق وزیراعظم اور مریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت جاری ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کررہے ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز موسم کی خرابی کے باعث احتساب عدالت نہیں پہنچ سکے ہیں جبکہ کیپٹن صفدر عدالت میں موجود ہیں ، مریم نواز کے وکیل امجد پرویز گواہ واجد ضیاء پر بھی جرح کر رہے ہیں۔گزشتہ سماعت پرمریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے واجد ضیا پر جرح کے دوران سوال کیا تھا کہ مریم نوازکا نیلسن نیسکول کی تشکیل میں کردارظاہرہوا وہ دستاویزات کہاں ہیں؟ جس پراستغاثہ کے گواہ نے جواب دیا تھا کہ بی وی آئی حکام کی تصدیق ریکارڈ پرہے۔واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ فنانشل انویسٹی گیشن ایجنسی اورموزیک فونسیکا کی خط وکتابت سے ظاہرہوتا ہے، 5 دسمبر دوہزارپانچ کے خط سے بھی مریم نوازکا کردارظاہرہوتا ہے، استغاثہ کے گواہ نے کہا تھا کہ میمورنڈم آرٹیکل ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا، جس کے مطابق نیلسن انٹرپرائز کی تشکیل 14 اپریل 1994 کو ہوئی۔یاد رہے کہ واجد ضیا نیب کے آخری گواہ ہیں ان کے بعد نیب کے کے تفتیشی افسر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔