ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ایک اخباری رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری نے فروری 2013ءکی طرح اس بار بھی حکومت سے ڈیل کرکے ہی دھرنا ختم کیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ طاہرالقادری سے ڈیل کے لئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے اہم کردار ادا کیا جبکہ حمزہ شہباز نے حکومت کی جانب سے ضمانت فراہم کی۔ ڈیل کے تحت طاہرالقادری اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے خلاف پی ٹی وی سمیت دیگر تنصیبت پر حملوں کے مقدمات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ماڈل ٹاﺅن میں جاں بحق ہونے والوں کو خون بہا دینے کے علاوہ طاہرالقادری کو علیحدہ سے 70 کروڑ روپے دینے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ طاہرالقادری ماڈل ٹاﺅن سانحے کے حوالے سے قائم مقدمات واپس لے لیں گے اور جلد بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری جلد ہی اس بات کا اعلان کردیں گے کہ وہ خون بہالےکر ماڈل ٹاﺅن کے مقتولین کا مقدمہ واپس لیتے ہیں جس کے بعد حکومت خیر سگالی کے طور پر ان پر سے پی ٹی وی اور دیگر حساس تنصیبات پر حملے کے مقدمات واپس لے لے گی۔
Leave a comment