ایمز ٹی وی (ماشکیل) ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پر پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ،ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے ماشکیل میں 6 مارٹر گولے فائر کیے گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق مارٹر گولے میدانی علاقے میں گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سیکورٹی حکام نے ایرانی مارٹر گولوں کے ٹکڑے تحویل میں لے لیے ، گولے گرنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔