ھفتہ, 23 نومبر 2024


قومی اسمبلی کا اجلاس، شہباز شریف کو اندر جانے سے روک لیا

اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر کی صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔نیب کی ٹیم نے اشیانہ کرپشن اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو لاہور سے قومی اسمبلی پہنچادیا جس میں وہ بطور اپوزیشن لیڈر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ن لیگ کے ارکان پارلیمنٹ شہباز شریف سے ملاقات کے لیے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں پہنچے تاہم سیکیورٹی نے اندر جانے سے روک دیا۔ ملاقات کی اجازت ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور مسلم لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن کے مطالبے پرآج قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اراکین بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment