جمعرات, 21 نومبر 2024


9 نومبر کو اقبال ڈے پر چھٹی ہوگی یا نہیں ایسی خبر آگئی کہ یقین کرنا مشکل

 

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں یوم اقبال پر چھٹی کی بحالی کی قرارداد مسترد کردی گئی ہے۔ قرارداد کے خلاف سب سے پہلی آواز سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اٹھائی اور چھٹی کو اربوں روپے کے نقصان کا ذریعہ قرار دیا۔ 9نومبرکوعام تعطیل کی بحالی سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی گئی۔ یہ قرارداد لیگی رکن نثارچیمہ نے پیش کی جس کی سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے مخالفت کردی۔ احسن اقبال نے موقف اپنایا کہ پاکستان میں پہلے ہی قومی تعطیلات بہت زیادہ ہیں ایک دن کی چھٹی سے اربوں روپے کانقصان ہوتاہے اس لیے چھٹی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ علامہ اقبال نے بھی محنت کا درس دیا ہے۔ حکومتی ارکان نے بھی چھٹی کی قرار داد کی مخالفت کردی۔ وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے احسن اقبال کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر چیز پر چھٹی کردیتے ہیں احسن اقبال کی اکثر باتوں سے اتفاق نہیں کرتی لیکن انہوں نے یہ درست بات کی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی احسن اقبال کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے یوم اقبال پر چھٹی کی قرارداد کی مخالفت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment