جمعہ, 22 نومبر 2024


پابندی کےکلچرنےہرشعبےکومتاثرکیاہے،فوادچوہدری

اسلام آباد / راولپنڈی: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ پاکستان میں صحافت کی تعلیم کے 43 ادارے ہیں ان کے نصاب کی تجدید کی ضرورت ہے۔

راولپنڈی میں موجود فاطمہ وومین جناح یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ، گزشتہ ڈھائی سال میں ہمارا میڈیا یونیورسٹی چینلز، ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب تیزی سے بڑھامیڈیا میں انقلاب آگیا ہے زیادہ میڈیا یوٹیوب پر آچکا ہے، پاکستان میں صحافت کی تعلیم کے 43 ادارے ہیں ان کے نصاب کی تجدید کی ضرورت ہے۔ ہمیں مستقبل کی مارکیٹ پر نظر رکھنی ہے، یہ ممکن نہیں کہ یونیورسٹی سے ڈگری لیں اور پتہ چلے اس کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پابندی کے کلچر نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، نفرادیت اور انفرادی سوچ کو ختم نہیں کرنا چاہیے، بے روزگاری غیر ملکی سرمایہ کاری سے ختم ہوگی، سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوسکتے مختلف اقسام کی سوچ ترقی کی علامت ہوتی ہے۔

فواہد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جب تک ریاستی پالیسیاں نہیں بدلیں گی ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی آزادی انسان کی زندگی بناتی ہے، کام وہ کریں جو آپ پسند کریں۔ جسے پڑھنے کا شوق ہے وہ پڑھیں جسے ویڈیو کا شوق ہے وہ ویڈیو کھیلیں، وہ دور گئے کہ پڑھو گے لکھو گے بنو گے نواب۔اُنہوں نے کہا کہآج تو بیس سال کا شخص ارب پتی بن جاتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment