جمعہ, 22 نومبر 2024


پریپ اورپہلی جماعت کےبچوں کےلئےعمرکی حدچاراورپانچ سال مقرر

اسلام آباد : وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے نئے داخلہ سیشن کے آخری روز پریپ اورپہلی جماعت کےلئےبچوں کی طےشدہ عمرمیں’’ترمیم‘‘کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

ستائیس جولائی داخلہ فارم حاصل کرنےکی آخری تاریخ تھی اس دوران پریپ اور پہلی جماعت کے بچوں کے لئے عمر کی حد بالترتیب چار اور پانچ سال مقرر کی گئی تھی ، اس مقرر کردہ حد سے اوپر و نیچے کی عمروں کے ہزاروں بچوں کو داخلے سے محروم کرنے کے بعد منگل ستائیس جولائی کو ایف ڈی ای انتظامیہ کی جانب سے ترمیمی نوٹیفکیشن کا اجرا کر دیا گیا ۔

جس کے مطابق دونوں کلاسوں کے بچوں کے لئے کم سے کم عمر کی حد میں تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی چھوٹ دے دی گئی ہے ، حیران کن امر یہ ہے کہ اس فیصلے سے نہ ہی بچوں اور والدین کو آگاہ کیا گیا ہے اور نہ ہی داخلے کی تاریخوں میں تو سیع کی گئی ہے۔

بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ داخلے کے لئے عمر میں چھوٹ کا نوٹیفکیشن اس دن جاری کیا گیا ہے جب فارم جمع کرانے کا آخری دن تھا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment